• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ڈیرن سیمی بھی پاکستان میں ’کلین اینڈ گرین‘ مہم کا حصہ بن گئے

شائع March 11, 2019
ڈیرن سیمی نے جاوید آفریدی کے ہمراہ گونر ہاؤس کا دورہ کیا — فوٹو: پشاور زلمی
ڈیرن سیمی نے جاوید آفریدی کے ہمراہ گونر ہاؤس کا دورہ کیا — فوٹو: پشاور زلمی

پشاور زلمی اور ویسٹ انڈیز کے چیمپیئن کپتان ڈیرن سیمی بھی ’کلین اینڈ گرین پاکستان‘ مہم کا حصہ بن گئے، گورنر ہاؤس میں ٹیم کے چیئرمین کے ہمراہ پودا بھی لگایا۔

پشاور زلمی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ٹیم کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کپتان ڈیرن سیمی کے ہمراہ گورنر ہاؤس سندھ کا دورہ کیا اور گورنر سندھ عمران اسمٰعیل سے ملاقات کی۔

ڈیرن سیمی نے گورنر ہاؤس میں پودا لگایا — فوٹو: پشاور زلمی
ڈیرن سیمی نے گورنر ہاؤس میں پودا لگایا — فوٹو: پشاور زلمی

گورنر عمران اسمٰعیل کی دعوت پر کیے جانے والے اس دورے کو ڈیرن سیمی نے اپنے لیے باعث فخر قرار دیا۔

ڈیرن سیمی اور جاوید آفریدی نے گورنر ہاؤس میں پودا لگا کر وزیراعظم کے 10 ملین ٹری سونامی مہم میں زلمی فیملی کی جانب سے حصہ ڈالا۔

آج مجھے اپنا بچپن یاد آگیا، ڈیرن سیمی — فوٹو: پشاور زلمی
آج مجھے اپنا بچپن یاد آگیا، ڈیرن سیمی — فوٹو: پشاور زلمی

اس موقع پر ڈیرن سیمی نے اپنے ماضی کی یاد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج انہیں اپنا بچپن یاد آگیا جب وہ اپنے والدین کے ساتھ کاشتکاری کیا کرتے تھے۔

ڈیرن سیمی نے کہا کہ میں ہر شخص سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ماحول کو سرسبز بنانے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ہریالی کی حفاظت کی جاسکے۔

نیشنل اسٹیڈیم آکر پشاور زلمی کو سپورٹ کریں، ڈیرن سیمی کی اپیل — فوٹو: پشاور زلمی
نیشنل اسٹیڈیم آکر پشاور زلمی کو سپورٹ کریں، ڈیرن سیمی کی اپیل — فوٹو: پشاور زلمی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے گروپ اسٹیج کے آخری میچ سے متعلق بات کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کی ٹیم کراچی کے ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کے لیے پرجوش ہے۔

ڈیرن سیمی نے کراچی کے شائقین سے اپیل کی کہ وہ نیشنل اسٹیڈیم آکر پشاور زلمی کو بھی سپورٹ کریں۔

ڈیرن سیمی گورنر سندھ کی دعوت پر گورنر ہاؤس پہنچے — فوٹو: پشاور زلمی
ڈیرن سیمی گورنر سندھ کی دعوت پر گورنر ہاؤس پہنچے — فوٹو: پشاور زلمی

چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے دعوت دینے پر گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کا شکریہ ادا کیا اور شاندار سیکیورٹی انتظامات کو بھی سراہا۔

جاوید آفریدی سیکیورٹی سے متاثر ہوئے — فوٹو: پشاور زلمی
جاوید آفریدی سیکیورٹی سے متاثر ہوئے — فوٹو: پشاور زلمی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024