• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ڈیرن سیمی کی مزار قائد پر حاضری

شائع March 10, 2019 اپ ڈیٹ March 11, 2019
ڈیرن سیمی نے قائداعظم کو خراج تحسین پیش کیا—فوٹو:پشاور زلمی میڈیا ڈپارٹمنٹ
ڈیرن سیمی نے قائداعظم کو خراج تحسین پیش کیا—فوٹو:پشاور زلمی میڈیا ڈپارٹمنٹ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے فرنچائز کے چیرمین کے ہمرا مزار قائد میں حاضری دی اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ڈیرن سیمی مزار قائد میں حاضری کے دوران پاکستان کے قومی لباس شلوار قمیص پہنے ہوئے تھے اور پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بھی لہرایا۔

قبل ازیں پشاورزلمی کی ٹیم ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں کے لیے کراچی پہنچی تھی۔

سیمی کے ہمرا پشاورزلمی کے چیئرمین بھی تھے—فوٹو: پشاور زلمی
سیمی کے ہمرا پشاورزلمی کے چیئرمین بھی تھے—فوٹو: پشاور زلمی

پشاور زلمی کے چیرمین اور کپتان نے مزار قائد میں حاضری پرعظیم قائد محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا جہاں ڈیرن سیمی نے خصوصی طور پر مزار قائد کے ڈیزائن کو شان دار قرار دیا۔

ڈیرن سیمی نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح پاکستان کے عظیم رہنما تھے اور ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل کرکے کسی بھی شعبے میں کامیابی ممکن ہے۔

انہوں نے قائداعظم میوزیم کا بھی دورہ کیا اور قائد اعظم کے زیر استعمال رہنے والی اشیا میں گہری دلچسپی لی۔

ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ 'ایک عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کرنا ایک اعزاز ہے جس نے پاکستانی قوم کے لیے ایک راستہ بنایا'۔

اس موقع پر چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ شہر قائد میں پی ایس ایل کے میچوں کا انعقاد ایک تاریخی موقع ہے، امید ہے جلد پی ایس ایل کے تمام میچ پاکستان میں ہوں گے۔

خیال رہے کہ پشاورزلمی کی ٹیم ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کے نتیجے میں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیزن میں چمپیئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024