• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

بھارتی ٹیم کی فوجی کیپ: 'یہ کرکٹ نہیں، آئی سی سی کارروائی کرے'

شائع March 8, 2019 اپ ڈیٹ March 11, 2019
بھارتی کھلاڑیوں کو میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا—فوٹو:فواد چوہدری ٹویٹر
بھارتی کھلاڑیوں کو میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا—فوٹو:فواد چوہدری ٹویٹر

بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچ میں فوجی کیپ پہن کر آئی تاہم اس کو پاکستانی نژاد عثمان خواجہ کی سنچری کے باعث شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اس کو کرکٹ کی روایت کے برخلاف قرار دیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے باقاعدہ کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے بیان میں کہا کہ ‘یہ کرکٹ نہیں ہے، میں امید کرتا ہوں کہ جینٹل مینز گیم کو سیاست کی نذر کرنے پر آئی سی سی کارروائی کرے گی’۔

انہوں نے کہا کہ ‘اگر بھارتی کرکٹ ٹیم کو نہیں روکا گیا تو پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے دنیا کو باور کرانے کے لیے سیاہ پٹیاں پہن لینی چاہیے’۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر زور دیتے ہوئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ‘میں پی سی بی پر زور دیتا ہوں کہ وہ باقاعدہ احتجاج کرے’۔

خیال رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان رانچی میں سیریز کا تیسرا میچ کھیلا گیا ہے جہاں پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے 104 رنز کی شان دار اننگز کھیلی تھی اور بھارت کو 32 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں:فوجی ٹوپی پہننے والی بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 32 رنز سے شکست

بھارتی ٹیم اس میچ میں 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر میں حملے میں ہلاک ہونے والے پیرا ملٹری فورس کے اہلکاروں اور مسلح افواج کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے کیموفلاج کیپ پہن کر میدان میں اتری تھی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ ‘بھارتی ٹیم پلوامہ دہشت گرد حملے میں ہلاک اور مسلح افواج کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے کیموفلاج کیپ پہنے گی’۔

آسٹریلیا نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو ان کے گھر میں شکست سے دوچار کردیا اور سیریز میں خسارے کو بھی کم کردیا۔

آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے تھے جس میں عثمان خواجہ 104 کی شان دار اننگز کے علاوہ کپتان ایرون فنچ کے 93 اور گلین میکسویل کے 47 رنز بھی اہم تھے۔

ویرات کوہلی نے 123 رنز بنا کر ٹیم کو جیتوانے کی کوشش کی لیکن وہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے اور پوری 281 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024