• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر جمعرات کو پاکستان پہنچیں گے

شائع March 6, 2019
عادل الجبیر کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات ہوگی — فائل فوٹو / اے ایف پی
عادل الجبیر کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات ہوگی — فائل فوٹو / اے ایف پی

سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر جمعرات کو پاکستان پہنچیں گے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

عادل الجبیر کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات ہوگی۔

ملاقات کے دوران خطے میں امن و امان کی تازہ ترین صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کو پاک ۔ بھارت کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے پاکستان اور بھارت کا دورہ کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک-بھارت کشیدگی پر ہمیں تکلیف ہوتی ہے، سعودی وزیرخارجہ

تاہم بھارت کی جانب سے امن کی کوششوں کا مثبت جواب نہ آنے کی وجہ سے ان کا دورہ پاکستان چند روز کے لیے مؤخر ہوگیا تھا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ عادل الجبیر کو دورہ پاکستان میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام لے کر آنا تھا۔

پاکستان آمد سے قبل عادل الجبیر کے دورہ بھارت کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024