• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

ماورا حسین اور عزیر جسوال ڈگری حاصل کرنے میں کامیاب

شائع March 6, 2019 اپ ڈیٹ March 7, 2019
دونوں اداکار اس وقت لندن میں موجود ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
دونوں اداکار اس وقت لندن میں موجود ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان اداکارہ ماورا حسین اور گلوکار و اداکار عزیر جسوال دونوں اس وقت اپنی گریجوایشن کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں۔

دونوں اداکاروں نے یونیورسٹی آف لندن سے تعلیم مکمل اپنی کونووکیشن کی تقریب میں شرکت کی، جبکہ اس کی خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی دی۔

مزید پڑھیں: ماورا حسین نے وکیل بننے کی ٹھان لی

واضح رہے کہ ماورا حسین نے یونیورسٹی آف لندن سے وکالت کی ڈگری حاصل کی ہے، تقریب کی ایک تصویر اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

ماورا حسین نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اپنے کیریئر کے ساتھ میں کبھی اپنی تعلیم مکمل کرپاؤں گی، لیکن آج جب میں اس اسٹیج پر موجود ہوں تو مجھے بےحد خوشی محسوس ہورہی ہے، سب کی دعاؤں کا بےحد شکریہ‘۔

اداکارہ نے اپنی ایک تصویر والدین کے ہمراہ بھی شیئر کی جو اس ایونٹ میں ان کے ساتھ موجود تھے۔

ماورا نے اس موقع پر اپنے والدین کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماورا حسین وکیل بننے کے قریب

جہاں ماورا حسین نے اس یونیورسٹی سے وکالت کی ڈگری حاصل کی، وہیں دوسری جانب اداکار عزیر جسوال بھی اس تقریب کا حصہ بنے۔

عزیر جسوال نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس تقریب سے اپنی ایک تصویر شیئر کی۔

اس پر ان کا کہنا تھا کہ ’اپنے دوسرے کاموں (اداکاری اور موسیقی) کے ساتھ تعلیم مکمل کرنا تھوڑا مشکل ثابت ہوا، لیکن میں اس دن کے لیے بےحد خوش ہوں، میں یہ سب اپنے والدین کے بغیر نہیں کرسکتا تھا، میری ٹیچرز نے بھی میرا بہت ساتھ دیا‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024