• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

چین کو پاک۔ بھارت کشیدہ صورتحال میں بہتری کی امید

شائع March 6, 2019
چینی سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی مقامی حکومت کے نمائندے وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ کی چھتری تلے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا آغاز کریں گے۔ — فائل فوٹو/ڈان نیوز
چینی سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی مقامی حکومت کے نمائندے وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ کی چھتری تلے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا آغاز کریں گے۔ — فائل فوٹو/ڈان نیوز

اسلام آباد: چینی سفیر یاؤ جنگ نے امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ نہیں ہوگا بلکہ صورتحال امن و استحکام کی جانب بڑھے گی۔

سفیر یاؤ نے وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین کو امید ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال امن کی جانب بڑھے گی۔

آئی پی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے جوہری طاقت کے حامل دو ملکوں کے درمیان کشیدگی پر چینی سفیر کے اصولی موقف کی تائید کی۔

مزید پڑھیں: پاک-بھارت کشیدگی: ’ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں‘

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے "پاک چائنہ ایئر آف فرینڈ شپ سسٹر سِٹیز 2019" کے حوالے سے دورہ چین کی تفصیلات کا جائزہ لیا اور دونوں رہنماؤں میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت کھیلوں اور سیاحت کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مثالی ہیں، ہم ان میں اور مضبوطی چاہتے ہیں۔

چینی سفیر نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ اور صوبائی حکومت کی سطح پر تعلق اور تعاون کے فروغ کا با قاعدہ آغاز ہوگا، تعاون کے فروغ کا یہ ایک اہم موقع ہے، پاکستان اور چین کی مقامی حکومت کے نمائندے وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ کی چھتری تلے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا آغاز کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک-بھارت کشیدگی کم کروانے میں عالمی طاقتیں سامنے نہیں آئیں، امریکی تجزیہ نگار

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ماضی میں بھی بہت سے مفاہمی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط ہوئے لیکن کوئی خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ پاک چین تعاون کے حوالے سے ایسی پیش رفت ہو جو واضح نتائج دکھا سکے۔

دونوں ممالک میں صوبائی اور مقامی حکومتوں کی سطح پر تعلق اور تعاون کے فروغ کے لیے قابل عمل دائرہ کار اور منصوبوں کی لسٹ کی تیاری پر اتفاق ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024