• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

اس خاتون کی اصل عمر آپ کو دنگ کردے گی

شائع March 5, 2019
کرسٹی برینکلے — فوٹو بشکریہ گریگ لوٹس
کرسٹی برینکلے — فوٹو بشکریہ گریگ لوٹس

کیا آپ تصویر دیکھ کر اس خاتون کی اصل عمر بتا سکتے ہیں ؟ پہلے یہ جان لیں سو میں سے بمشکل ایک یا دو افراد ہی درست جواب دے پاتے ہیں۔

یہ ہیں امریکا سے تعلق رکھنے والی کرسٹی برینکلے، جو پہلے ماڈلنگ کے حوالے سے مشہور تھیں مگر اب انٹرنیٹ پر ان کی عمر نے انہیں مقبول بنا دیا ہے۔

اور ایسا کیوں نہ ہو، آخر 65 سال کی عمر میں 30 سے 35 سال کا نظر آنا حیران کن نہیں تو اور کیا ہے۔

جی ہاں واقعی یہ خاتون 65 سال کی ہیں، مگر ایسا لگتا ہے کہ جسم پر عمر بڑھنے کے اثرات رک چکے ہیں اور اب بھی یقین کرنا مشکل ہے کہ ان کی عمر 30 سے 35 سال کے درمیان نہیں۔

ویسے تو اس کے پیچھے جینیاتی عناصر کا ہاتھ تو ہوگا ہی مگر اس خاتون کے جوان رہنے کے پیچھے ان کی اپنائی ہوئی چند چیزیں بھی ہیں، جس کے مختلف نکات خود انہوں نے بتائے۔

متحرک رہنا

فوٹو بشکریہ میتھیو رولسٹن فوٹوگرافی
فوٹو بشکریہ میتھیو رولسٹن فوٹوگرافی

عمر کی دوسری یا تیسری دہائی جیسی جسافت کے باعث یہ حیران کن نہیں کہ کرسٹی برینکلے جسمانی طور پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں، ان کے بقول 'عمر بڑھنے کے ساتھ یہ بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ جب آپ جسمانی طور پر کم متحرک ہوتے ہیں تو جسم بھی اتنی تیزی سے بڑھاپے کا شکار ہوتا ہے۔ میں ہمیشہ سے جسمانی طور پر متحرک رہتی ہوں اور ورزش کو معمول بنایا ہے اور اس نے کام بھی کیا'۔

ورک آﺅٹ سے ہٹ کر بھی وہ ڈانس کلاس جانا پسند کرتی ہیں، ٹینس کھیلنا یا اسکائنگ بھی ان کے پسندیدہ مشغلے ہیں۔

درست غذا

کرسٹی اپنی بیٹیوں کے ساتھ — اے ایف پی فوٹو
کرسٹی اپنی بیٹیوں کے ساتھ — اے ایف پی فوٹو

کرسٹی کے مطابق اس عمر میں بھی جوان نظر آنے کے لیے ان کی سرفہرست حکمت عملی صحت بخش غذا کا استعمال ہے 'آپ اس بات سے انکار نہیں کرسکتے کہ آپ کی شخصیت کے اظہار کے لیے صحت بخش کتنی اہم ہے'۔

یہ خاتون جوانی سے سرخ گوشت سے دور ہیں اور سبزیاں، مچھلی اور دودھ سے بنی مصنوعات کو ہی غذا کا حصہ بناتی ہیں۔

جلد کا تحفظ

65 ویں سالگرہ مناتے ہوئے — انسٹاگرام فوٹو
65 ویں سالگرہ مناتے ہوئے — انسٹاگرام فوٹو

ان کا کہنا ہے کہ ایک دن میں 24 گھنٹے آپ کو ہی اپنی جلد کا خیال رکھنا ہوتا ہے تو آپ اس پر جو کچھ لگاتے ہیں، وہ اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ماڈلنگ میں ہمیں بہت کچھ کرنا پڑتا تھا مگر میں ہمیشہ ایسی مصنوعات کو تلاش کرتی تھی جو میری جلد سے مطابقت رکھتی ہوں اور عمر بڑھنے سے ہونے والے نقصانات کی تلافی کرسکیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے ماہرین کی بھی مدد لی۔

مثبت رویہ

فوٹو بشکریہ میتھیو رولسٹن فوٹوگرافی
فوٹو بشکریہ میتھیو رولسٹن فوٹوگرافی

کرسٹی کہتی ہیں کہ خوش باش زندگی کے لیے شکرگزاری سے بھرپور رویہ کنجی ہے 'میرے خیال میں اپنے ارگرد کی دنیا کے بارے میں تجسس اور دلچسپی آپ کو دل سے جوان رکھتا ہے'۔

فوٹو بشکریہ میتھیو رولسٹن فوٹوگرافی
فوٹو بشکریہ میتھیو رولسٹن فوٹوگرافی

سائنس بھی اس نظریئے کی تصدیق کرتی ہے اور ایک تحقیق میں دریافت کیا کہ مثبت رویہ رکھنا عمر بڑھنے پر بھی جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی طور پر شخصیت کو جوان رکھتا ہے۔

مناسب نیند

فوٹو بشکریہ میتھیو رولسٹن فوٹوگرافی
فوٹو بشکریہ میتھیو رولسٹن فوٹوگرافی

کرسی کے مطابق رات کی نید کے گھنٹے نمبر سے زیادہ کچھ نہیں مگر 6 سے 7 گھنٹے کی اچھی نیند 8 گھنٹے یا اس سے زائد وقت تک سونے سے زیادہ بہتر ثابت ہوتی ہے، ہر رات نیند کا مخصوص وقت ایک معمول کو ترتیب دیتا ہے جو نیند کے معیار کو بھی بہتر بناتا ہے۔

اپنی خوبصورتی کا خیال

فوٹو بشکریہ میتھیو رولسٹن فوٹوگرافی
فوٹو بشکریہ میتھیو رولسٹن فوٹوگرافی

کرسٹی کے مطابق ہر ایک کو اپنا خیال خود ہی رکھنا ہوتا ہے اور نئی چیزوں کو اپنانے سے گھبرانا نہیں چاہئے۔ درحقیقت گلے اور مختلف حصوں کی جلد کو لفٹ اور ٹائٹ رکھنے کے لیے یو آئی تھراپی کی مدد بھی لی اور وہ یہ بتانے سے گھبراتی نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر سائنس اور ٹیکنالوجی آپ کو کچھ دے رہے ہیں تو اسے چھپایا کیوں جائے؟

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024