• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کھانسی سے نجات دلانے میں مددگار مزیدار سوغات

شائع March 3, 2019
اور وہ کرشماتی سوغات ہے چاکلیٹ— شٹر اسٹاک فوٹو
اور وہ کرشماتی سوغات ہے چاکلیٹ— شٹر اسٹاک فوٹو

دائمی کھانسی سے نجات پانا کوئی آسان کام نہیں خصوصاً اگر آپ ڈاکٹر کے پاس جانے سے بچنا چاہتے ہیں۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ کھانسی کا ایک قدرتی علاج ایسا ہے جس کو کھانا ہر ایک پسند کرتا ہے اور ایسا زیادہ خرچہ بھی نہیں ہوتا بلکہ یہ اکثر کھانسی پر قابو پانے کے لیے استعمال ہونے والے سیرپ سے زیادہ بہتر کام کرتا ہے۔

اور وہ کرشماتی سوغات ہے چاکلیٹ۔

جی ہاں چاکلیٹ، اسے اچھی طرح چبا کر کھانا کھانسی سے ریلیف فراہم کرتا ہے اور کسی دوا کی ضرورت نہیں ہوتی۔

طبی ماہرین بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ کھانسی کو دبانے میں سیرپ سے زیاہد بہتر ثابت ہوسکتی ہے۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اس میٹھی سوغات کے استعمال سے کھانسی کی تکلیف میں کمی محض 2 دن میں ممکن ہوگئی۔

کھانسی کے اس علاج کے پیچھے 2 وجوہات ہیں، کوکا میں قدرتی طور پر ایک جز theobromine موجود ہوتا ہے جو کہ دائمی کھانسی پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے۔

دوسری وجہ چاکلیٹ کی ساخت ہے، جسے کھانے پر گلے میں ایک چپکنے والی کوٹنگ بن جاتی ہے جو کہ ان اعصاب کو تحفظ فراہم کرتی ہے جو کھانسی کا باعث بنتے ہیں۔

امپرئیل کالج لندن کی ایک تحقیق کے مطابق کھانسی ایسا طبی عارضہ ہے جو ہر ایک کو ہی پریشان کرتا ہے اور اس کا کوئی موثر علاج ابھی موجود نہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ضروری نہیں کہ مسلسل کھانسی بہت زیادہ نقصان دہ ہو مگر اس سے زندگی کا معیار متاثر ہوتا ہے اور چاکلیٹ کو اس کے علاج کے طور پر دریافت کرنا اس مسئلے پر قابو پانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

تو جب گلے میں خراش محسوس ہو تو ایک چاکلیٹ کا ٹکڑا اچھی طرح چبا کر نگل لیں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024