• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ای سی ایل میں مزید ایک ہزار افراد کے نام شامل

شائع March 3, 2019

اسلام آباد: حکومت نے گزشہ 3 سال کے دوران ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں مزید ایک ہزار 82 افراد کے نام شامل کرلیے۔

ڈان نیوز کو حاصل ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس دوران 3 ہزار افراد کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے لیکن اب بھی فہرست میں شامل افراد کی تعداد 12 ہزار ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 3 سال کے دوران ایک ہزار 82 افراد کو ای سی ایل میں شامل کیا گیا جبکہ 3 ہزار 49 افراد کے نام اس فہرست سے نکالے گئے۔

مزید پڑھیں: ’آئی ایس آئی کے سابق چیف ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے وزارت داخلہ سے رجوع کریں‘

فہرست میں شامل کیے جانے والے افراد میں سے 4 سو 51 کا تعلق صوبہ پنجاب، 3 سو 17 کا صوبہ سندھ، خیبرپختونخوا سے 96، آزاد جموں و کشمیر سے 14، گلگت بلتستان سے 4 جبکہ اسلام آباد سے 38 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے۔

اس کے علاوہ فہرست میں ایسے 138 افراد کے نام بھی شامل کیے گئے جن کی رہائش کے حوالے سے معلومات مکمل نہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ تمام نام عدالتوں اور سیکیورٹی ایجنسیز کی سفارشات پر فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس: ای سی ایل میں شامل 172 افراد کی فہرست جاری

اسی عرصے میں ای سی ایل سے نکالے گئے افراد میں سے ایک ہزار ایک سو 3 کا تعلق صوبہ پنجاب، 6 سو 13 کا تعلق صوبہ سندھ، خیبرپختونخوا سے ایک سو 79، بلوچستان سے 92، آزاد جموں و کشمیر سے 56، گلگت بلتستان سے 13 جبکہ اسلام آباد سے ایک سو 33 افراد کو فہرست سے نکالا گیا۔

اس کے علاوہ گزشتہ 3 سال کے دوران 8 سو 63 افراد کے نام بھی مذکورہ فہرست سے نکالے گئے جن کے ایڈریس معلوم نہیں تھے۔

واضح رہے کہ آئین پاکستان میں ای سی ایل کا بل 1981 کو منظور کیا گیا جس کے مطابق وفاقی حکومت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ ہر اس شخص کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہ دے جو بدعنوانی، اختیارات کا غلط استعمال، دہشت گردی یا کسی سنگین جرم میں ملوث ہو اور یا اس شخص کے خلاف کوئی کیس عدالت میں زیر سماعت ہو اور عدالت نے اس پر بیرون ملک جانے پر پابندی لگارکھی ہو۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024