• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کوئٹہ میں شدید برف باری سے نظام زندگی مفلوج

شائع March 3, 2019

بلوچستان میں شدید برف باری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی اور سردی کی نئی لہر کا آغاز ہوگیا۔

وادی زیارت میں برف باری کا 15 برس پرانا ریکارڈ ٹو ٹ گیا اور اب تک 3 فٹ برف پڑ چکی ہے جبکہ کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں معمولات زندگی بھی سردی کے باعث متاثر ہورہی ہے اور لوگ گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مذکورہ علاقوں میں مزید برف باری کی پیش گوئی کی ہے ساتھ ہی شدید برف باری کے باعث بجلی بند ہونے سے سیاحوں اور مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بلوچستان میں بارشوں اور برف باری سے پیدا ہونے والی صورت حال پر وزیراعلیٰ جام کمال نے وزیراعظم عمران خان سے فون پر رابطہ کیا اور صورتحال سے متعلق آگاہ بھی کیا۔

جام کمال نے سرکاری عمارتوں کوعارضی شیلٹرہاؤسز میں تبدیل کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی۔

اب تک 3 فٹ برف پڑ چکی ہے—فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
اب تک 3 فٹ برف پڑ چکی ہے—فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
محکمہ موسمیات نے مذکورہ علاقوں میں مزید برف باری کی پیش گوئی کی ہے—فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
محکمہ موسمیات نے مذکورہ علاقوں میں مزید برف باری کی پیش گوئی کی ہے—فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
کوئٹہ میں مقامی افراد اپنی منزل کی طرف جارہے ہیں — فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
کوئٹہ میں مقامی افراد اپنی منزل کی طرف جارہے ہیں — فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
وادی زیارت میں برف باری کا 15 برس پرانا ریکارڈ ٹو ٹ گیا—بشکریہ ٹوئٹر
وادی زیارت میں برف باری کا 15 برس پرانا ریکارڈ ٹو ٹ گیا—بشکریہ ٹوئٹر
برف باری کے دوران ہر چیز نے برف کی چادر اوڑھ لی — فوٹو: اے ایف پی
برف باری کے دوران ہر چیز نے برف کی چادر اوڑھ لی — فوٹو: اے ایف پی
جام کمال نے سرکاری عمارتوں کوعارضی شیلٹرہاؤسز میں تبدیل کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی—فوٹو: اے ایف پی
جام کمال نے سرکاری عمارتوں کوعارضی شیلٹرہاؤسز میں تبدیل کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی—فوٹو: اے ایف پی
سیاح اور مقامی افراد برف سے کھیل رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
سیاح اور مقامی افراد برف سے کھیل رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی