• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

بھارتی جیل میں قتل ہونے والے قیدی کی میت پاکستان کے حوالے

شائع March 2, 2019 اپ ڈیٹ March 3, 2019
شاکراللہ کی میت واہگہ بارڈر میں پاکستان کے حوالے کردی گئی—فائل/فوٹو:ڈان نیوز
شاکراللہ کی میت واہگہ بارڈر میں پاکستان کے حوالے کردی گئی—فائل/فوٹو:ڈان نیوز

بھارتی جیل میں قتل ہونے والے پاکستانی شہری شاکراللہ کی میت واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کردی گئی۔

پی ٹی وی کے مطابق 50 شاکراللہ کا تعلق پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے تھا اور انہیں 8 برس قبل غلطی سے سرحد پار کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق شاکراللہ گزشتہ 8 سال سے بھارت کی ریاست راجستھان کی سینٹرل جیل جے پور میں قید تھے جہاں وہ تاحیات قید کاٹ رہے تھے۔

پی ٹی وی کے مطابق 50 سالہ شاکراللہ کو جیل کے اندر پتھر مارمار کر قتل کیا گیا تھا اور ان کی میت کی واپسی کے لیے انتظار کرنا پڑا۔

مقتول شاکراللہ کی میت ایک ایسے وقت میں پاکستانی حکام کے حوالے کردی گئی ہے جب محض ایک روز قبل ہی پاکستان دراندازی کرنے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو اسی واہگہ بارڈر میں خیر سگالی کے طور پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے لیے کوئی دباؤ نہیں تھا، پاکستان

شاکراللہ کے لواحقین نے گزشتہ روز واہگہ بارڈر میں ان کی میت کی حوالگی کے لیے احتجاج بھی کیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرنے والے بھارت کے طیارے گرائے تھے اور ایک پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران اعلان کیا تھا کہ خیرسگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ کو رہا کررہے ہیں اور اسی اعلان کے مطابق یکم مارچ کو واہگہ بارڈر میں بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں تمام جماعتوں کی جانب سے خطے میں امن کی خاطر اس فیصلے کی حمایت کی گئی تھی تاہم اپوزیشن کے چند رہنماؤں کی جانب سے تحفظات کا بھی اظہار کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024