• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

موٹرولا نے اپنے پہلے فولڈ ایبل فون کی تصدیق کردی

شائع February 28, 2019
موٹرولا کا رجسٹر کرایا گئے پیٹنٹ میں فولڈ ایبل فون کا ڈیزائن — فوٹو بشکریہ WAPO
موٹرولا کا رجسٹر کرایا گئے پیٹنٹ میں فولڈ ایبل فون کا ڈیزائن — فوٹو بشکریہ WAPO

موٹرولا نے آخرکار ایک فولڈ ایبل اسمارٹ فون کی تیاری کی تصدیق کردی ہے۔

اور اس سے گزشتہ ماہ کی وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کی تصدیق ہوتی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ موٹرولا ایک فولڈ ایبل فون پر کام کررہی ہے جو اس کے ماضی کے فلپ فون ریزر تھری کے ڈیزائن پر مشتمل ہوگا۔

موٹرولا کے گلوبل پراڈکٹ نائب صدر ڈان ڈیرے نے فولڈ ایبل فون کی تصدیق کی مگر زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں کہ وہ ریزر فون کی نئی شکل ہوگا یا نہیں۔

تاہم انہوں نے اس ڈیوائس کے بارے میں کچھ روشنی دالی اور بتایا کہ موٹرولا کا فولڈ ایبل فون سام سنگ اور ہواوے کی ڈیوائسز سے کچھ مختلف ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سام سنگ یا ہواوے کی طرح ٹیبلیٹ سے اسمارٹ فون میں تبدیل ہونے والی ڈیوائس میں خراشوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جو لوگوں کو اس طرح کے فولڈ ایبل فونز سے دور لے جاسکتا ہے۔

موٹرولا اس کی بجائے فولڈ ایبل فون میں ڈسپلے انٹرئیر میں رکھنا چاہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کا ڈیزائن ریزر سے ملتا جلتا ہوجائے گا۔

موٹرولا نے جو پیٹنٹ اپنے فولڈ ایبل فون کا رجسٹر کرایا وہ بھی اوریجنل ریزر سے ملتا جلتا ہے۔

ڈان ڈیرے کا کہنا تھا کہ کمپنی دیگر ڈیزائن کے فولڈ ایبل فونز پر بھی غور کررہی ہے جیسے ایک ڈیزائن فولڈ ہونے پر لفظ زی جیسا ہوجائے گا۔

انہوں نے تصدیق کی کہ موٹرولا کا پہلا فولڈ ایبل فون رواں سال کی دوسری سے تیسری سہ ماہی کے دوران متعارف کرادیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024