• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھائی کی شادی میں مہوش حیات کا رقص سب کی توجہ کا مرکز

شائع March 1, 2019
مہوش حیات اپنے بھائی کی شادی میں نہایت خوبصورت نظر آئیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
مہوش حیات اپنے بھائی کی شادی میں نہایت خوبصورت نظر آئیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات جتنی بہترین اداکارہ ہیں اتنا ہی اچھا ڈانس بھی کرتی ہیں اور یہ انہوں نے اپنے بھائی کی شادی کے دوران ثابت کردیا۔

مہوش حیات اس وقت اپنے بھائی دانش حیات کی شادی میں مصروف ہیں جن کی تقریبات کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

دانش حیات اور ماڈل فائزہ اشفاق نہیں اپنی شادی کی تقریب ’شیندی‘ کراچی میں منعقد کی، جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات نے شرکت کی۔

جاوید شیخ، بہروز سبزواری، صدف کنول، فریحہ الطاف اور شرمیلا فاروقی جیسی شخصیات اس ایونٹ کا حصہ بنیں۔

اس موقع پر مہوش حیات خان نے بہترین رقص کرکے سب کا دل جیت لیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

مہوش حیات خان نے اپنی بھابی کو اسٹیج تک لانے کے دوران انہیں بیچ میں ہی روک کر اپنے بھائی کو بھی پریشان کیا۔

اس ایونٹ میں دلہا اور دلہن دونوں بھارتی ڈیزائنر سبیاسچی کے ڈیزائن کردہ جوڑوں میں ملبوس نظر آئے۔

یاد رہے کہ دلہن نے جو جوڑا زیب تن کیا، یہ وہی لہنگا ہے جو بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی مہندی کی تقریب میں پہنا تھا۔

اس موقع پر مہوش حیات کی والدہ رخسار حیات بھی نہایت خوش نظر آئیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024