• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

پاک فضائیہ نےبھارتی طیارہ گرایا، پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا

شائع February 27, 2019 اپ ڈیٹ March 1, 2019

پاک فضائیہ نے بھارت کی جانب سے ایک روز قبل کی گئی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں بھارتی ائرفورس (آئی اے ایف) کے دوطیاروں کو علی الصبح گرایا اور ایک پائلٹ کو بھی حراست میں لے لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کی کارروائی سے آگاہ کرتے ہوئے ٹویٹ میں کہا تھا کہ 'پی اے ایف کی جوابی کارروائی پر آئی اے ایف نے ایل او سی عبور کی، پی اے ایف نے پاکستانی فضائی حدود میں دو بھارتی طیارے مار گرائے جن میں سے ایک آزاد کشمیر جبکہ دوسرا طیارہ مقبوضہ کشمیر میں جا کر گر گیا'۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی ایک ٹویٹ میں واضح کیا کہ صرف ایک بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں 14 فروری کو ہونے والے حملے میں 44 فوجیوں کی ہلاکت اورکم ازکم 70 اہلکاروں کے زخمی ہونے کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی تھی۔

میجر جنرل آصف غفور نے کارروائی کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پی اے ایف بھمبر گلی، کے جی ٹاپ اور ناریان میں بھارتی ڈپو کی فضائی حدود میں 6 مخصوص بھارتی اہداف پر مصروف تھی۔

انہوں نے کہا کہ 'مسلح افواج نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا تھا کہ کسی شہری آبادی یا فوجی تنصیابات کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا اور نقصان اور خطے میں مزید کشیدگی سے بچتے ہوئے ذمہ دارانہ انداز میں کارروائی ہوگی'۔

فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اہلیت ہے اور ایک ایسے تنازع سے نبرد آزما ہونے کی قابلیت بھی ہے جو اس کا اپنا پیدا کردہ نہیں ہے لیکن خطے کے امن کی خاطر اس تنازع میں نہ پڑنے کا انتخاب کرلیا۔

پاک فضائیہ نے بھارتی طیارے کو علی الصبح مارگرایا—فوٹو:آئی ایس پی آر
پاک فضائیہ نے بھارتی طیارے کو علی الصبح مارگرایا—فوٹو:آئی ایس پی آر
بھارت کے دو طیارے گرائے گئے—فوٹو:آئی ایس پی آر
بھارت کے دو طیارے گرائے گئے—فوٹو:آئی ایس پی آر
بھارتی طیاروں نے ایل او سی کی خلاف ورزی کی تھی—فوٹو:آئی ایس پی آر
بھارتی طیاروں نے ایل او سی کی خلاف ورزی کی تھی—فوٹو:آئی ایس پی آر
بھارتی طیاروں کا ملبہ آبادی کے قریب گرا تھا—فوٹو:آئی ایس پی آر
بھارتی طیاروں کا ملبہ آبادی کے قریب گرا تھا—فوٹو:آئی ایس پی آر
بھارتی پائلٹ سے برآمد کی گئی سروائیول مینول —فوٹو: آئی ایس پی آر
بھارتی پائلٹ سے برآمد کی گئی سروائیول مینول —فوٹو: آئی ایس پی آر
حراست میں لیے گئے بھارتی پائلٹ سے برآمد ایک اور نقشہ—فوٹو: آئی ایس پی آر
حراست میں لیے گئے بھارتی پائلٹ سے برآمد ایک اور نقشہ—فوٹو: آئی ایس پی آر
پاک فضائیہ کی کامیاب کارروائی کے بعد پکڑے گئے بھارتی پائلٹ کے پاس موجود فہرست —فوٹو: آئی ایس پی آر
پاک فضائیہ کی کامیاب کارروائی کے بعد پکڑے گئے بھارتی پائلٹ کے پاس موجود فہرست —فوٹو: آئی ایس پی آر
بھارتی پائلٹ کے پاس موجود پستول اور دیگر سامان—فوٹو: آئی ایس پی آر
بھارتی پائلٹ کے پاس موجود پستول اور دیگر سامان—فوٹو: آئی ایس پی آر
بھارتی پائلٹ کے قبضے سے ملنے والا ایک نقشہ—فوٹو: آئی ایس پی آر
بھارتی پائلٹ کے قبضے سے ملنے والا ایک نقشہ—فوٹو: آئی ایس پی آر