• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

1 ٹیرابائیٹ مائیکرو ایس ڈی کارڈز کے عہد کا آغاز

شائع February 25, 2019
ایک ٹی بی میموری مائیکرو ایس ڈی کارڈ اب حقیقت بن گئے ہیں — فوٹو بشکریہ ویسٹرن ڈیجیٹل
ایک ٹی بی میموری مائیکرو ایس ڈی کارڈ اب حقیقت بن گئے ہیں — فوٹو بشکریہ ویسٹرن ڈیجیٹل

اسمارٹ فونز میں ریزولوشنز بڑھنے کا مطلب ویڈیوز اور تصاویر کا زیادہ حجم ہوتا ہے مگر خوش قسمتی سے فلیش میموری کارڈ اس مشکل سے عارضی طور پر نجات دلاتے ہیں۔

مگر کیا آپ ایسا میموری کارڈ استعمال کرنا پسند کریں گے جس کی میموری 1 ٹیرا بائیٹ ہو ؟

جی ہاں واقعی دنیا کا سب سے زیادہ اسٹوریج رکھنے والے مائیکرو ایس ڈی کارڈ متعارف کرا دیا گیا ہے جس میں 1 ٹی بی میموری محفوظ کی جاسکتی ہے۔

ویسٹرن ڈیجیٹل کے سان ڈسک برانڈ اور مائیکرون نامی کمپنیوں نے ایک ٹی بی اسٹوریج رکھنے والے یو ایچ ایس۔آئی مائیکرو ایس ڈی ایکس سی کارڈ بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران متعارف کرائے۔

یعنی اس سے آپ سام سنگ کے گلیکسی ایس 10 پلس کے ایک ٹی بی اسٹوریج والے فون کی میموری کو دوگنا بڑھاسکتے ہیں۔

ویسٹرن ڈیجیٹل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کارڈ کی پرفارمنس کو بہتر کیا اور 160MB/s ریڈ اسپیڈ رکھی ہے جبکہ مائیکرون کے کارڈ میں یہ رفتار 100MB/s ہے۔

سان ڈسک کارڈ رواں سال اپریل میں 449.99 ڈالرز میں دستیاب ہوگا جو کہ سننے میں بہت زیادہ قیمت ہے۔

حالانکہ اس کمپنی کا 512 جی بی کا کارڈ 199.99 ڈالرز میں فروخت کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب مائیکرون کمپنی کے کارڈ کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا مگر ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ کارڈ رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں مسابقتی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024