• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

علی سیٹھی کا نیا گانا ’چاندنی رات‘ سامنے آگیا

شائع February 25, 2019
علی سیٹھی کا نیا گانا انٹرنیٹ پر خوب پسند کیا جارہا ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
علی سیٹھی کا نیا گانا انٹرنیٹ پر خوب پسند کیا جارہا ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی گلوکار علی سیٹھی نے اپنا نیا گانا ’چاندنی رات‘ ریلیز کردیا جسے ایک دلچسپ اور منفرد انداز میں تیار کیا گیا ہے۔

گلوکار علی سیٹھی کا یہ گانا ریلیز کے بعد سے اب تک لاکھوں مداحوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہورہا ہے جبکہ گلوکار نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس گانے کو صرف تین موسیقی کے آلہ کی مدد سے تیار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: علی سیٹھی کا عابدہ پروین کے ساتھ کوک اسٹوڈیو کا تجربہ

اس گانے کی ہدایات سرمد کھوسٹ اور اویس گوہر نے دی ہے، جس میں ایک وائلن، ہورن اور 130 سال پرانے پیانو کی دھنوں کو شامل کیا گیا۔

علی سیٹھی کا اس گانے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’اس گانے کو کسی ڈیجیٹل انسٹرومنٹ سے تیار نہیں کیا گیا، ہر آلا ہاتھ سے بجایا گیا ہے اور یہی اس گانے اور میوزک کی کہانی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: یویو ہنی سنگھ بھی علی سیٹھی کی آواز کے دیوانے

خیال رہے کہ علی سیٹھی کئی سالوں سے استاد نصیرالدین سمیع سے کلاسیکل میوزک سیکھ رہے ہیں۔

علی سیٹھی کے مطابق اس گانے میں محبت اور ایک دوسرے سے جدا ہونے کی کہانی کو بیان کیا گیا، جبکہ سوسائٹی میں اکیلے رہنے کی کہانی اور غزل کی خوبصورتی بھی اس گانے سے بیان کی گئی۔

’چاندنی رات‘ گانے کی ویڈیو میں نئے اور پرانے دور کو میوزک کے ساتھ ساتھ کاسٹیومز کے ذریعے بھی پیش کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024