• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ریمی ملک پہلا آسکر ایوارڈ وصول کرتے ہی اسٹیج سے گر پڑے

شائع February 25, 2019
فوٹو گرافرز نے اداکار کے گرنے کے بعد ان کی تصاویر بھی بنائیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فوٹو گرافرز نے اداکار کے گرنے کے بعد ان کی تصاویر بھی بنائیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

امریکی اداکار ریمی ملک نے رواں سال کی 91ویں اکیڈمی ایوارڈ آسکر کے دوران اپنی زندگی کا پہلا آسکر ایوارڈ جیتا، جس کے بعد ان کی خوشی کا اندازہ لگانا مشکل تھا۔

ہولی وڈ اداکار کو یہ ایوارڈ ان کی فلم ’بوہیمین ریپسڈی‘ کے لیے ملا، جس میں انہوں نے فریڈی مرکیوری نامی گلوکار کا کردار نبھایا تھا۔

آسکر ایوارڈ کی تقریب میں جب ریمی ملک کا نام بہترین اداکار کے ایوارڈ کے لیے لیا گیا تو انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ساتھ بیٹھی اپنی گرل فرینڈ اور ساتھی اداکارہ لوسی بوئنٹن کو بوسہ دیا، جس کے بعد اسٹیج پر جاکر ایوارڈ قبول کرتے ہوئے اپنی والدہ، فیملی اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔

تاہم جب اداکار ایوارڈ لینے کے بعد اسٹیج سے واپس اپنی جگہ پر بیٹھنے کے لیے اترنے لگے تو ان کے ساتھ ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا۔

مزید پڑھیں: آسکر ایوارڈ کس کس کے نام رہا؟

اپنا ایوارڈ قبول کرنے کے بعد ریمی ملک اسٹیج پر گر پڑے، تاہم اس موقع پر انہوں نے پوری کوشش کی کہ وہ اپنے ہاتھ سے اپنا آسکر ایوارڈ نہ گرنے دیں۔

اس موقع پر فوٹوگرافرز نے اداکار کی تصاویر بھی لی، جس میں نظر آرہا ہے کہ تقریب میں بیٹھے ناظرین اداکار کی اٹھنے میں مدد کررہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اداکار کو گرنے کے بعد کچھ چوٹیں بھی آئیں جس کے باعث انہیں بیک اسٹیج منتقل کیا گیا۔

خیال رہے کہ ریمی ملک نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹیلی ویژن کی دنیا سے کیا، ان کا پہلا ڈرامہ ’گل مور گرلز‘ 2004 میں سامنے آیا تھا۔

2015 میں سامنے آئی ٹیلی ویژن سیریز ’مسٹر روبوٹ‘ ریمی ملک کی شہرت کی وجہ بنی، اس سیریز میں اپنے کردار کے لیے ریمی کو کئی ایوارڈز بھی ملے۔

ریمی ملک ’اے نائٹ ان دی میوزیم‘، ’ٹوئلٹ ساگا بریکنگ ڈان 2‘ جیسی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024