• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

دنیا کا پہلا 5 بیک کیمرے والا فون خریدنا پسند کریں گے؟

شائع February 24, 2019
نوکیا 9 پری ویو — فوٹو بشکریہ میش ایبل
نوکیا 9 پری ویو — فوٹو بشکریہ میش ایبل

اگر تو آپ اسمارٹ فون کیمرے کی وجہ سے خریدتے ہیں تو نوکیا کا نیا فلیگ شپ فون آپ کو ضرور پسند آئے گا۔

کیونکہ یہ دنیا کا پہلا فون ہے جس کے بیک پر 5 کیمرے دیئے گئے ہیں اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس سے زیادہ بہتر فوٹوز لینے والا کیمرا سسٹم کوئی اور نہیں۔

جی ہاں نوکیا فونز کا لائسس رکھنے والی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل نے نوکیا 9 پیور ویو کو متارف کرادیا ہے جس کے بارے میں افواہیں کئی ماہ سے سامنے آرہی تھیں۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ کیمرے الگ الگ کام کرنے کی بجائے اکھٹے ملکر کر تصویر لینے کا کام کرتے ہیں اور ان کی مدد سے 240 میگا پکسل ریزولوشن کی فوٹو لینا ممکن ہے۔

بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر نوکیا کا یہ فلیگ شپ متعارف کرایا گیا اور اس کی سب سے خاص بات اس کا بیک کیمرا سیٹ اپ ہی ہے۔

یہ پانچوں کیمرے 12، بارہ میگا پکسل کے ہیں اور ڈیپتھ ریڈنگز کے لیے ایک انفراریڈ سسنسر دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ میش ایبل
فوٹو بشکریہ میش ایبل

دو کیمرے ریڈ، گرین اینڈ بلیو سنسرز استعمال کرکے تصویر میں رنگ بھرتے ہیں جبکہ باقی تینوں کیمرے مونوکروم ہیں جو کہ مختلف ویو لینتھ میں زیادہ سے زیادہ روشنی جذب کرتے ہیں، کنٹراسٹ اور ڈیٹل بڑھاتے ہیں۔

کیمرے کے بارے میں مزید جاننے سے پہلے بنیادی فیچرز جان لیں۔

یہ فون 5.9 انچ کے پی او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہے جس میں اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

اسکرین میں بیزل کافی نمایاں ہیں جبکہ پہلی بار اس کمپنی نے فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر دیا ہے۔

اس سے ہٹ کر گوریلا گلاس کوٹنگ، وائرلیس چارجنگ سپورٹ اور gigabit ایل ای ٹی وغیرہ قابل ذکر ہیں، اور ہاں نوکیا 9 میں اینڈرائیڈ ون سرٹی فائیڈ اینڈرائیڈ 9.0 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے، جبکہ 3320 ایم اے ایچ بیٹری، واٹر اینڈ ڈسٹ ریزیزٹنس اور ہیڈفون جیک نہیں دیا گیا۔

عام طور پر کمپنیاں جب زیادہ کیمرے دیتی ہیں تو اکثر وہ الٹرا وائیڈ، ٹیلی فوٹو اور دیگر چیزوں کو الگ کردیتی ہیں مگر اس فون میں تمام کیمرے بیک وقت کام کرتے ہیں، ماسوائے جب آپ مونوکروم میں شوٹنگ کررہے ہوں۔

جس طرح یہ کیمرے اکھٹے کام کرتے ہیں یہ روایتی ایچ ڈی آر موڈز کی طرح کام کرتے ہیں اور فون تمام کیمروں سے تصویر کا ڈیٹا اکھٹا کرکے زیادہ بہتر فوٹو تیار کرتا ہے، یعنی ہر تصویر 60 سے 240 میگاپکسل کے درمیان ہوتی ہے۔

فوٹو بشکریہ انگیجیٹ ڈاٹ کام
فوٹو بشکریہ انگیجیٹ ڈاٹ کام

چونکہ ان تصاویر میں تفصیلات بہت زیادہ ہوتی ہیں تو پس منظر دھندلانے سمیت متعدد آپشنز انہیں مزید بہتر کردیتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ فون کے لیے فوٹوسافٹ وئیر کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے اور یہ بہت تیز کام کرے گا۔

کمپنی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ نوکیا 9 دیگر فونز جیسے آئی فون ایکس ایس اور گوگل پکسل تھری کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ روشنی سنگل کلر کیمرا سنسر میں جذب کرسکتا ہے۔

کمپنی نے ایک پرو کیمرا یو آئی موڈ بھی دیا ہے جبکہ سیلفی کے لیے 20 میگا پکسل کیمرا ہے۔

کمپنی نے اس کی قیمت 699 ڈالرز (97 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی ہے تاہم فی الحال اس کی دستیابی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024