• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

پوجا بیدی نے 48 برس کی عمر میں منگنی کرلی

شائع February 23, 2019
پوجا بیدی نے بولڈ اداکاری کی وجہ سے شہرت حاصل کی—فائل فوٹو: جسٹ ڈائل
پوجا بیدی نے بولڈ اداکاری کی وجہ سے شہرت حاصل کی—فائل فوٹو: جسٹ ڈائل

بولی وڈ کے ورسٹائل اداکار کبیر بیدی کی بیٹی سابق بولڈ بولی وڈ اداکارہ 48 سالہ پوجا بیدی نے پہلی شادی ختم ہونے کے 16 سال بعد اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی۔

خیال رہے کہ پوجا بیدی نے عامر خان کی فلم ’جو جیتا وہی سکندر‘ سے کیریئر کا آغاز کیا، اگرچہ انہوں نے ڈیڑھ درجن سے بھی کم فلموں میں کام کیا، تاہم وہ اپنی خوبصورتی اور بولڈ انداز کی وجہ سے مقبول رہیں۔

وجا بیدی نے ’لٹیرے، وشکانیا، آتنک ہی آتنک، پھر تیری کہانی یاد آئی’ سمیت تیلگو فلموں میں بھی کام کیا، انہوٓں نے متعدد ڈراموں میں بھی اداکاری کی۔

پوجا بیدی 2011 میں ریئلٹی شو ’بگ باس’ کے پانچویں سیزن میں بھی شامل ہوچکی ہیں، تاہم اب وہ شوبز سے دور ہیں۔

پوجا بیدی نے 1994 میں صنعت کار فرحان فرنیچر والا سے شادی اور دونوں میں 2003 میں طلاق ہوگئی تھی۔

پوجا بیدی کو 2 بچے ہیں، جن میں سے ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔

اداکارہ نے دیرینہ دوست سے منگنی کی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے دیرینہ دوست سے منگنی کی—فوٹو: انسٹاگرام

ان کی بیٹی عالیہ فرنیچر والا جلد ہی بولی وڈ میں کیریئر کا آغاز کرنے والی ہیں جب کہ ان کے بیٹے عمر فرنیچر والا ابھی زیر تعلیم ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ پوجا بیدی کی بیٹی 21 سالہ عالیہ فرنیچر والا بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کے ساتھ فلم ’جانمن‘ سے کیریئر کا آغاز کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پوجا بیدی کی بیٹی عالیہ فرنیچر والا فلمی دنیا میں آنے کو تیار

اس فلم کی کہانی نوجوان بیٹی اور والد کے رشتے کے گرد گھومتی ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال تصدیق نہیں کی جاسکی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 48 سالہ پوجا بیدی نے پہلی شادی کی ناکامی اور طلاق کے 16 سال بعد ایسے دن پر منگنی کی جس دن پر ان کی طلاق ہوئی تھی۔

این ڈی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں ایک اور نشریاتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پوجا بیدی نے دیرینہ دوست مانک کنٹریکٹر سے منگنی کرلی۔

رپورٹ کے مطابق 48 سالہ اداکارہ نے جس شخص سے شادی کی وہ انہیں بچپن سے جانتی تھیں اور دونوں نے ایک ساتھ تعلیم بھی حاصل کی تھی۔

عالیہ اپنی والدہ کے ساتھ اکثر تقریبات میں دیکھی جاتی ہیں—فوٹو: عالیہ فرنیچر والا انسٹاگرام
عالیہ اپنی والدہ کے ساتھ اکثر تقریبات میں دیکھی جاتی ہیں—فوٹو: عالیہ فرنیچر والا انسٹاگرام

اداکارہ نے رواں ماہ 14 فروری کو عالمی یوم محبت پر منگنی کی تھی اور رواں برس کے اختتام تک شادی کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہیں۔

پوجا بیدی اور مانک کنٹریکٹر نے بتایا کہ وہ رواں برس کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پوجا بیدی کی طلاق بھی 14 فروری کو 2003 میں ہوئی تھی اور انہوں نے منگنی بھی 14 فروری کو ہی کی۔

عالیہ فرنیچر جلد فلموں میں نظر آئیں گی—فوٹو: عالیہ فرنیچر والا انسٹاگرام
عالیہ فرنیچر جلد فلموں میں نظر آئیں گی—فوٹو: عالیہ فرنیچر والا انسٹاگرام

واضح رہے کہ پوجا بیدی کے والد اداکار کبیر بیدی نے بھی 4 شادیاں کی ہیں.

73 سالہ کبیر بیدی نے آخری اور چوتھی شادی 2016 میں 44 سالہ پروین دسانج سے کی تھی جو عمر میں ان کی بیٹی پوجا بیدی سے بھی 4 سال چھوٹی ہیں۔

والد کی جانب سے عمر کے آخری حصے میں خود سے کم عمر خاتون سے شادی کیے جانے کے بعد والد اور بیٹی میں اختلافات بھی کی خبریں بھی سامنے آئیں۔

کبیر بیدی نے چوتھی شادی 2016 میں کی—فوٹو: انڈین ایکسپریس
کبیر بیدی نے چوتھی شادی 2016 میں کی—فوٹو: انڈین ایکسپریس

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024