• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

وزارت خارجہ کا بھارتی جیل میں پاکستانی قیدی کی موت پر احتجاج

شائع February 22, 2019 اپ ڈیٹ February 27, 2019
جاں بحق ہونے والا قیدی شاکر اللہ سیالکوٹ کا رہائشی تھا — فائل فوٹو/ ڈان نیوز
جاں بحق ہونے والا قیدی شاکر اللہ سیالکوٹ کا رہائشی تھا — فائل فوٹو/ ڈان نیوز

پاکستان نے بھارتی سینٹرل جیل میں پاکستانی قیدی کو تشدد کرکے قتل کرنے پر نئی دہلی سے سخت احتجاج کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارت کی ریاست جے پور کی سینٹرل جیل میں 20 فروری کو قیدی شاکر اللہ کی موت سے متعلق میڈیا رپورٹس پر نئی دہلی سے وضاحت طلب کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ’بھارت کے مطابق شاکراللہ، جیل کے ٹی وی روم میں ساتھی قیدیوں کے تشدد کی وجہ سے شدید زخمی ہوئے اور جانبر نہ ہو سکے۔'

یہ بھی پڑھیں: بھارتی جیل میں پاکستانی قیدی بدترین تشدد کے بعد قتل

ترجمان نے کہا کہ یہ ناقابل فہم ہے کہ ایک باقاعدہ حکومتی سیٹ اپ میں ایسی صورتحال پیدا ہونے کی اجازت دی گئی کہ شاکر اللہ کو مہلک زخم آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’بھارتی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں اور بھارت میں موجود پاکستانی شہریوں کی حفاظت بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے‘۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے مطالبہ کیا کہ ’بھارتی حکومت کو اس طرح کے واقعات کے تدارک کے لیے اضافی اقدامات کرنے چاہیے تھے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’بھارتی حکومت تمام پاکستانی شہریوں کی سیکیورٹی کے لئے اضافی اقدامات کرے، خاص طور پر بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے تاکہ ایسا واقعہ دوبارہ نہ ہو‘۔

مزید پڑھیں: ’بھارت کی جارحانہ پالیسی سے تحریک آزادی مسلح مزاحمت میں بدل سکتی ہے‘

واضح رہے کہ دی ہندو نے رپورٹ شائع کی تھی کہ جے پور سینٹرل جیل میں 3 قیدیوں کے ایک گروپ نے پاکستانی قیدی کو بدترین تشدد کرکے قتل کردیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ ’جاں بحق ہونے والا قیدی شاکراللہ سیالکوٹ کا رہائشی تھا اور جے پور میں 2017 میں دہشت گردی سے متعلق ایک کیس میں عمر قید کاٹ رہا تھا‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024