• KHI: Maghrib 6:03pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:20pm Isha 6:46pm
  • ISB: Maghrib 5:21pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:03pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:20pm Isha 6:46pm
  • ISB: Maghrib 5:21pm Isha 6:49pm

’ آغا سراج درانی کی گرفتاری میں حکومت کا عمل دخل نہیں‘

شائع February 20, 2019
کوئی بھی پاکستان کو آنچ نہیں پہنچا سکتا، فواد چوہدری — فوٹو: ڈان نیوز
کوئی بھی پاکستان کو آنچ نہیں پہنچا سکتا، فواد چوہدری — فوٹو: ڈان نیوز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں دیگر وزرا اور پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کسی بھی کارروائی سے قبل حکومت کو اس بارے میں آگاہ نہیں کرتا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری سے متعلق باتے کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آغا سراج درانی کی گرفتاری میں حکومت کا عمل دخل نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے بھارت کی دھمکیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ کوئی بھی پاکستان کو آنچ نہیں پہنچا سکتا۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں بھارت کی جارحانہ پالیسی، 'تشدد کی خطر ناک ترین صورت کو فروغ دینے کی کوشش'

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اپنی غلطیوں کا ملبہ دوسروں پر ڈالنے کی پالیسی کی وجہ سے دنیا بھر میں تنہا ہوچکا ہے، یورپی پارلیمنٹ میں بھی مسئلہ کشمیر پر بات کی گئی ہے، امریکی صدر نے کچھ دیر قبل ہی بیان جاری کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’مودی پاکستان مخالف مہم کے ذریعے اپنی انتخابی مہم نہ چلائیں بلکہ اپنی اپنی گزشتہ 5 سالوں کی کارکردگی کی بنیاد پر انتخابی مہم چلائیں۔‘

پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس کی ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال اٹھاتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ’کلبھوشن کو 47 سال کی عمر میں ریٹائر کیا گیا، تاہم سوال پیدا ہوتا ہے کہ اسے عمر کی حد سے قبل ریٹائر کیوں کیا گیا۔‘

فواد چوہدری نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کو جب گرفتار کیا گیا تو اس کے پاس اصلی بھارتی پاسپورٹ تھا۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی بھارتی رویے کی مذمت کی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 جنوری 2025
کارٹون : 13 جنوری 2025