• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

میگھن مارکل کی گود بھرائی کی خفیہ رسم

شائع February 20, 2019
میگھن مارکل کے ہاں اپریل میں بچے کی پیدائش متوقع ہے—فوٹو: اے او اے ڈاٹ کام
میگھن مارکل کے ہاں اپریل میں بچے کی پیدائش متوقع ہے—فوٹو: اے او اے ڈاٹ کام

برطانوی شاہی خاندان کی چھوٹی بہو ڈچز آف سسیکس امید سے ہیں اور ان کے ہاں رواں برس اپریل تک بچے کی پیدائش ہوگی۔

شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کے حوالے سے اکتوبر 2018 میں شاہی خاندان نے تصدیق کی تھی۔

شاہی خاندان کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ڈیوک آف سسیکس اور ڈچز آف سسیکس کے ہاں آئندہ برس کے موسم بہار تک بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

دونوں نے مئی 2018 میں شادی کی تھی۔

شادی اور امید سے ہونے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ میگھن مارکل اپنے آبائی ملک امریکا گئی ہیں۔

برطانوی فیشن میگزین ’ووگ‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ میگھن مارکل 5 روزہ دورے کے لیے نیویارک پہنچیں، جہاں انہوں نے گود بھرائی کی رسم میں بھی شرکت کی۔

میگھن مارکل چند دن قبل امریکا پہنچی تھیں—فوٹو: دی ایکسپریس
میگھن مارکل چند دن قبل امریکا پہنچی تھیں—فوٹو: دی ایکسپریس

اگرچہ میگھن مارکل کی گود بھرائی کی رسم کے حوالے سے شاہی خاندان کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی، تاہم متعدد امریکی و برطانوی نشریاتی اداروں نے اپنے ذرائع سے بتایا کہ گود بھرائی کی رسم خفیہ طور پر نبھائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع

رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل کی گود بھرائی کی تقریب پرتعیش ہوٹل میں منعقد کی گئی، جس میں ان کی قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

میگھن مارکل نے مئی 2018 میں شادی کی تھی—فوٹو: ووگ میگزین
میگھن مارکل نے مئی 2018 میں شادی کی تھی—فوٹو: ووگ میگزین

گود بھرائی کی تقریب میگھن مارکل کی کینیڈین اسٹائلسٹ دوست جیسیکا ملرونی کی جانب سے منعقد کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق گود بھرائی کی تقریب میں صرف 15 افراد نے شرکت کی اور تقریب کو انتہائی خفیہ رکھا گیا تھا۔

میگھن مارکل گود بھرائی کی تقریب اور کچھ وقت دوستوں کے ساتھ گزارنے کے بعد شوہر ہیری کے ساتھ افریقی دورے پر جائیں گی، جہاں وہ کچھ دنی قیام کے بعد برطانیہ لوٹیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024