• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لباس کے بجائے جی جی حدید کے بالوں پر بحث

شائع February 19, 2019 اپ ڈیٹ February 24, 2019
عام طور پر جی جی حدید کھلے بالوں کے ساتھ ماڈلنگ کرتی دکھائی دیتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
عام طور پر جی جی حدید کھلے بالوں کے ساتھ ماڈلنگ کرتی دکھائی دیتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

امریکی ماڈل جی جی حدید یوں تو اپنے اسٹائل اور فیشن کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

تاہم اس بار وہ اپنے منفرد ہیئر اسٹائل کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

فلسطینی نسل سے تعلق رکھنے والی جی جی حدید دراصل حال ہی میں لندن فیشن ویک میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اسٹریٹ اسٹائل کے کپڑوں کو پیش کیا۔

24 سالہ ماڈل نے لندن فیشن ویک میں کیٹ واک کی مختصر ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے پہلی بار فیشن ہاؤس ’بربرے‘ کی مصنوعات پیش کیا۔

ساتھ ہی ماڈل نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ انہوں نے معروف فیشن ہاؤس کی ملبوسات کو پیش کیا۔

تاہم جی جی حدید کی جانب سے لندن فیشن ویک میں کیٹ واک کیے جانے کے بعد ان کے لباس کے بجائے ان کے ہیئر اسٹائل پر بحث ہونے لگی۔

ماڈلز بھی ان کے ساتھ تصاویر لیتی نظر آئیں—فوٹو: انسٹاگرام
ماڈلز بھی ان کے ساتھ تصاویر لیتی نظر آئیں—فوٹو: انسٹاگرام

لندن فیشن ویک میں کیٹ واک کے دوران جی جی حدید نے سفید و سیاہ رنگ کے شارٹ لباس کو پہنا، تاہم ان کے ہیئر اسٹائل نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان کے ہیئر اسٹائل کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریف کی اور بتایا کہ وہ اس انداز میں کم سن نظر آ رہی ہیں۔

عام طور پر جی جی حدید فیشن ویک میں کھلے بالوں کے ساتھ شریک ہوتی ہیں، تاہم اس بار انہوں نے بالوں کا بھی جدید انداز اپنایا۔

پہلی بار جی جی حدید نے ہیئر اسٹائل تبدیل کیا—فوٹو: انسٹاگرام
پہلی بار جی جی حدید نے ہیئر اسٹائل تبدیل کیا—فوٹو: انسٹاگرام

خیال رہے کہ جی جی حدید کے والد فلسطینی جب کہ ان کی والدہ نیدرلینڈ کی ہیں۔

جی حدید کی بڑی بہن معروف ماڈل بیلا حدید ہیں، جب کہ ان کے بھائی انور حدید بھی ماڈلنگ کرتے ہیں۔

عام طور پر جی جی حدید کھلے بالوں کے ساتھ ماڈلنگ کرتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
عام طور پر جی جی حدید کھلے بالوں کے ساتھ ماڈلنگ کرتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

حدید بہنوں کا شمار دنیا کی سپر اسٹار ماڈلز میں ہوتا ہے، جی جی حدید کے ماضی میں پاکستانی نژاد برطانوی موسیقار زین ملک سے بھی تعلقات رہے۔

جی جی حدید کی چھوٹی بہن بیلا حدید اور چھوٹے بھائی انور حدید بھی ماڈلنگ کرتے ہیں۔

پہلی بار جی جی حدید بربرے کی ملبوسات پیش کیں—فوٹو: انسٹاگرام
پہلی بار جی جی حدید بربرے کی ملبوسات پیش کیں—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024