• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

پاکستان نے بھارت سے اپنے ہائی کمشنر کو واپس بلا لیا

شائع February 18, 2019 اپ ڈیٹ February 27, 2019
پاکستان نے مشاورت کے لیے ہائی کمشنر کو واپس بلایا ہے—فائل فوٹو: اے پی پی
پاکستان نے مشاورت کے لیے ہائی کمشنر کو واپس بلایا ہے—فائل فوٹو: اے پی پی

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں تعینات اپنے ہائی کمشنر سہیل محمود کو واپس بلا لیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستانی ہائی کمشنر کو واپس بلایا گیا ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے لکھا کہ ’ہم نے بھارت میں اپنے ہائی کمشنر کو مشاورت کے لیے واپس بلایا ہے اور وہ آج صبح نئی دہلی چھوڑ چکے ہیں‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارت کے زیر تسلط کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہونے والے حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر: پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران مقابلہ، بھارتی میجر سمیت 5 ہلاک

واضح رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر میں بم دھماکے کے نتیجے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد بھارت اور وہاں کے ذرائع ابلاغ نے کسی بھی طرح کی تحقیقات کیے بغیر اس کا الزام پاکستان پر عائد کردیا تھا جسے اسلام آباد نے مسترد کردیا۔

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے جواب دیا تھا کہ پاکستان پر الزام لگانا ایک منٹ کی بات ہے، بھارت اپنا ملبہ پاکستان پر پھینک رہا ہے اور اب دنیا اس سے قائل نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر دھماکا: پاکستان نے بھارتی الزام یکسر مسترد کردیا

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا نے پلوامہ میں ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے اور کرنی بھی چاہیے تھی کیونکہ اس میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔

تاہم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت سے آوازیں آرہی ہیں، جیسا کے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا کہ پاکستان پر الزام لگانا ’آسان راستہ‘ ہے لیکن بھارتی انتظامیہ یہ بھی تو دیکھے کہ مقبوضہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024