ایک ساتھ 7 بچوں کو قدرتی طریقے سے جنم دینے والی ماں
عراق میں ایک خاتون نے قدرتی طریقے سے 7 بچوں کو جنم دیا ہے جن کو صحت مند قرار دیا جارہا ہے۔
یہ واقعہ عراقی صوبے دیالی میں پیش آیا جہاں ایک 25 سالہ خاتون نے 6 لڑکیوں اور ایک لڑکے کو بیک وقت جنم دیا۔
عراق میں پہلی بار کسی خاتون نے 7 بچوں کو بیک وقت جنم دیا ہے۔
عراقی محکمہ صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ ماں اور بچے صحت مند ہیں۔
بچوں کے باپ یوسف فادی نے بتایا کہ وہ اور اس کی اہلیہ کا خاندان میں اضافے کا ارادہ نہیں تھا اور اب اسے 10 بچوں کی نگہداشت کرنا ہوگی۔
ان بچوں کی تصاویر بھی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئیں۔
اس سے قبل گزشتہ لبنان میں بھی ایک خاتون نے بیک وقت 6 بچوں، تین لڑکیوں اور 3 لڑکوں کو جنم دیا تھا۔
دنیا میں پہلی بار 7 بچوں کی بیک وقت پیدائش جو زندہ بھی بچ گئے، امریکا میں 1997 میں سامنے آئی تھی۔
ریاست آئیووا کے اس جوڑے کے گھر میں پیدائش فرٹیلیٹی ٹریٹمنٹ سے ہوئی تھی اور ان کا کہنا تھا 'یہ خدا کی مرضی' ہے۔
دنیا میں بیک وقت سب سے زیادہ بچوں کو جنم دینے کا ریکارڈ نادیہ سلیمان نامی ایک یہودی خاتون کے پاس ہیں جنہوں نے جنوری 2009 میں 8 بچوں کو جنم دیا تھا جن میں سے 6 لڑکے اور 2 لڑکیاں تھیں۔
ان کا یہ ریکارڈ شکن حمل آئی وی ایف کے ذریعے ٹھہرایا گیا تھا اور یہ پہلا موقع تھا (بلکہ اب بھی ہے) جب کسی خاتون نے 8 بچوں کو جنم دیا ہو اور وہ سب کے سب زندہ بچ گئے ہوں۔
تبصرے (1) بند ہیں