• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پی ایس ایل ٹیموں نے گانے جاری کردیے

شائع February 14, 2019 اپ ڈیٹ February 15, 2019
ٹیموں کے گانے سے قبل پی سی ایل کا آفیشل گانا بھی جاری کیا جا چکا ہے—اسکرین شاٹ
ٹیموں کے گانے سے قبل پی سی ایل کا آفیشل گانا بھی جاری کیا جا چکا ہے—اسکرین شاٹ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فیور ملک بھر میں سر چڑھ کر بولنے لگا ہے اور ہر جگہ کرکٹ کے مداح خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

پی ایس ایل کا فائنل کون لے اڑے گا اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، تاہم ٹورنامنٹ میں شامل کچھ ٹیموں نے اپنے شائقین کا جوش بڑھانے کے لیے نئے گانے جاری کردیے۔

پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی، ملتان سلطان اور کراچی کنگز نے اپنے نئے گانے جاری کردیے، جنہوں نے شائقین کے مزے دوبالا کردیے۔

اگرچہ تمام ٹیموں کے شائقین کو اپنی اپنی ٹیم کے گانے پسند آ رہے ہیں، تاہم پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے گانوں نے دیگر عوام کو بھی خوب محظوظ کیا۔

ملتان سلطان - وقت جنوب

ملتان سلطان کا گانا معروف گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنے روایتی انداز میں گایا ہے۔

جہاں ان کے گانے میں انہوں نے اپنے روایتی آواز سے لوگوں کو محظوظ کیا ہے، وہیں اس گانے میں جنوبی پنجاب کی ثقافت کو بھی دکھایا گیا ہے۔

اس گانے کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں سرائیکی زبان کا بھی استعمال کیا گیا ہے، جس سے گانا دیگر لوگوں کی توجہ بھی حاصل کرنے میں کامیاب گیا ہے۔

پشاور زلمی ۔ زلمی دا پخاور

ملتان سلطان کی طرح پشاور زلمی نے بھی گانے میں روایتی انداز کا استعمال کرکے اپنے مداحوں کو خوبصورت تحفہ دیا ہے۔

پشاور زلمی کے گانے کی خاص بات یہ ہے کہ وہ پشتو زبان میں ہے۔ اسے گل پانڑا اور زیک آفریدی نے گایا ہے۔

اس گانے کی میوزک اور روایتی پشتو لہجے نے بھی عوام کو محفوظ کیا۔

اس گانے میں ٹیم کے کھلاڑی بھی رقص کرتے دکھائی دیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز- کوئٹہ، کوئٹہ من جئے پاکستان

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا گانا اس بار ریپر عابد بروہی نے ہپ ہاپ انداز میں گایا ہے۔

اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بھی بلوچی زبان کا استعمال کیا گیا ہے۔

گانے میں عابد بروہی سمیت دیگر ماڈلز کی ڈانس نے بھی شائقین کو خوب محظوظ کیا۔

کراچی کنگز – کراچی کنگز لگا کے ونگز

کراچی کنگز کے گانے کو پاپ گلوکار شہزاد رائے نے گایا ہے اور اس گانے میں فیصل قریشی اور وسیم اکرم سمیت دیگر شخصیات کو بھی دکھایا گیا ہے۔

اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بھی کراچی کے لائف اسٹائل اور جوش و جذبے کو دکھایا گیا ہے۔

گانے میں کراچی کے نوجوانوں کو بھی روڈوں پر کرکٹ کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ

پی ایس ایل کے آفیشل ترانے کو گزشتہ ماہ جنوری میں ریلیز کیا گیا تھا، ’کھیل دیوانوں کا‘ گانے کو اداکار و گلکار فواد خان اور ینگ دیسی نامی گلوکار نے گایا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ فواد خان نے پی ایس ایل کا نغمہ گایا ہے ورنہ اس سے قبل یہ ذمے داری معروف گلوکار علی ظفر انجام دیتے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے چوتھے کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل 2019 میں 6 ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی اور ایونٹ میں کل 34 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اس مرتبہ پاکستان میں پی ایس ایل کے 8 میچز منعقد کیے جارہے ہیں جن میں سے 3 میچز لاہور جب کہ کراچی میں فائنل سمیت 5 میچز کھیلے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024