• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاکستان کے اوپنر امام الحق 'پشاور زلمی' کا حصہ بن گئے

شائع February 13, 2019
امام الحق کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کیا — فوٹو: پشاور زلمی
امام الحق کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کیا — فوٹو: پشاور زلمی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی نے پاکستان کے اوپننگ بلے باز امام الاحق کو ٹیم میں شامل کر لیا۔

23 سالہ امام الحق ایک روزہ اور ٹیسٹ اسکواڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کی مستقل نمائندگی کر رہے ہیں تاہم ٹی ٹوئنٹی میں انہیں اب تک آزمایا نہیں گیا ہے اور شاید اسی وجہ سے انہیں پی ایس ایل 2019 کے لیے دستیاب کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

تاہم پشاور زلمی کی جانب سے انہیں اسکواڈ کے 21ویں کھلاڑی کے طور پر منتخب کیے جانے کے بعد بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز 'پی ایس ایل' میں ڈیبیو کریں گے۔

امام الحق کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میں ٹیلنٹڈ کرکٹر امام الحق کو پی ایس ایل فور کے لیے پشاور زلمی کے اسکواڈ میں خوش آمدید کہتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ ان کی شمولیت سے ٹیم کی کارکردگی پر مثبت اثر پڑے گا۔'

واضح رہے کہ امام الحق نے اپنے کیریئر میں 29 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 40 اعشاریہ 61 کی اوسط سے 853 رنز بنائے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024