• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پی ایس ایل: پشاور زلمی کا اپنے شائقین کیلئے تحفہ

شائع February 13, 2019
پی ایس ایل سیزن 4 کا آغاز 14 فروری سے ہورہا ہے—فوٹو: فیس بک
پی ایس ایل سیزن 4 کا آغاز 14 فروری سے ہورہا ہے—فوٹو: فیس بک

کرکٹ کے دیوانوں کا میلہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 4 کے آغاز میں بس چند لمحات ہی باقی ہیں اور ٹیمیں بھرپور کارکردگی دکھانے کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔

ایک طرف جہاں کھلاڑی بہترین کھیل دکھانے کی تیاری کر رہے وہیں پی ایس ایل میں شامل ٹیمیں اپنے شائقین کو متوجہ کرنے کے لیے ترانے جاری کر رہی ہیں اور اس مرتبہ پشاور زلمی نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے شائیقین کو تحفہ دیا ہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کے پشتو ترانے کی ویڈیو جاری کردی گئی۔

یہ پشتو ترانہ خیبرپختونخوا کے ثقافتی اور تاریخی پس منظر پر مبنی ہے اور اس میں علاقے کے ثقافتی رنگ عیاں ہیں جبکہ یہ ترانہ نوجوانوں کو خصوصی طور پر متاثر کرتا ہے کہ وہ اپنے شعبے میں بہترین کام کرنے کے ساتھ امن کے فروغ میں بھی پیش پیش رہیں۔

پشاور زلمی کے اس ترانے کو معروف پشتو گلوکار زیک آفریدی اور گلوکارہ گل پانٹرہ نے اپنی آواز دی ہے جبکہ اسے صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر لئیق زادہ نے تحریر کیا ہے۔

پشتو ترانے کے جاری ہونے پر پشاور زلمی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ یہ ترانہ پورے خیبرپختونخوا اور زلمی کے شائقین کے دل کی آواز ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کی ٹیم پاکستان سپر لیگ سیزن 4 میں اچھی کارکردگی دکھا کر شائقین کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

mohib Feb 13, 2019 05:43pm
Nice song

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024