• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اچھی صحت کیلئے ناریل کا تیل کس حد تک فائدہ مند ہے؟

شائع February 13, 2019
اس تیل کے متعدد فوائد ہیں— شٹر اسٹاک فوٹو
اس تیل کے متعدد فوائد ہیں— شٹر اسٹاک فوٹو

ہم سب جانتے ہیں کہ ناریل کا تیل بالوں کے لیے مفید ہے اور انہیں چمکدار بنانے کے ساتھ جلد کی ملائمت بھی برقرار رکھتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ تیل انڈوں کو پورے ایک سال تک تازہ رکھ سکتا ہے؟

جی ہاں اگر تو آپ ناریل کا تیل محض بالوں پر لگانے یا خشک جلد میں نمی لانے کے لیے استعمال کرتے ہیں تو جان لیں کہ یہ بہت کچھ ایسا بھی کرسکتا ہے جس کا آپ نے تصور تک نہیں کیا ہوگا۔

اس تیل کے متعدد فوائد ہیں اور طبی سائنس بھی اس کی تصدیق کرتی ہے اور اسی لیے اسے 'جادوئی تیل' بھی کہا جاسکتا ہے۔

اس کے درج ذیل فوائد آپ کو صحت مند رکھنے میں مدد دیں گے۔

جسمانی وزن میں کمی

موٹاپا ایسی چیز ہے جس سے بچنا دنیا کا لگ بھگ ہر بالغ فرد چاہتا ہے مگر اکثر یہ معلوم نہیں ہوتا کہ اس اضافی وزن سے نجات کیسی پائی جائے۔ ناریل کا تیل ایسے اجزا سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ اضافی جسمانی چربی گھلانے میں مدد دیتا ہے۔ اسے اپنی غذا کا حصہ بنانا جسمانی وزن کو قابو میں رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔

نظام ہاضمہ کے لیے بہترین

نظام ہاضمہ جتنا اچھا ہوگا آپ کی صحت بھی اتنی ہی اچھی ہوگی۔ ناریل کا تیل جراثیم کش ہوتا ہے جو کہ معدے میں موجود ایسے جراثیموں سے نمٹنے میں مدد دیتا ہے جو کہ بدہضمی کا باعث بنتے ہیں۔ یہ تیل غذائی نالی میں آسانی سے جذب ہوجاتا ہے اور دیگر غذائی اجزا کو بھی آسانی سے ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے۔

ذیابیطس پر قابو پانے میں مدد دے

ذیابیطس اس وقت دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے مگر اچھی خبر یہ ہے کہ ناریل کے تیل کی مدد سے اس کو کنٹرول میں رکھنا ممکن ہے۔ ناریل کے تیل میں موجود اجزا گلوکوز کی برداشت کو بہر بناسکتا ہے اور جسمانی چربی کے اجتماع کو کم کرتا ہے۔ یہ تیل بلڈ شوگر لیول کو بھی ریگولیٹ کرتا ہے جس سے بھی اس مرض کے اثرات کم ہوتے ہیں۔

خون کی شریانوں کے امراض کا خطرہ کم کرے

ناریل کا تیل سچورٹیڈ فیٹ پر مشتمل ہوتا ہےجو کہ جسم میں صحت کے لیے فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح بڑھاتے ہیں جو نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح گھٹانے میں مدد دیتا ہے، جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

جسمانی مدافعتی نظام مضبوط بنائے

کمزور جسمانی مدافعتی نظام متعدد امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے جبکہ ناریل کے تیل میں موجود لورک ایسڈ جسم میں جاکر مونولورین نامی جز میں بدل جاتا ہے جو کہ مختلف نقصان دہ وائرسز سے لڑتا ہے۔

گردوں کی صحت بہتر بنائے

گردوں کے امراض کسی کی بھی زندگی جہنم بناسکتے ہیں، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز گردوں کے مسائل پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے، ناریل کے تیل میں موجود سچورٹیڈ فیٹس جسم میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کے استعمال کی صلاحیت بہتر بناتے ہیں، جس سے گردوں کے انفیکشن سے بچنا آسان ہوتا ہے۔

جگمگاتے دانت

دانتوں پر برش کرنے سے پہلے ناریل کے تیل کی کچھ مقدار کو دانتوں پر لگائیں اور 15 سے 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد ٹوتھ پیسٹ سے دانتوں پر برش کرلیں۔ ہفتے میں 2 سے تین بار یہ عمل دہرائیں جو کچھ ہفتوں میں پیلاہٹ کے شکار دانتوں کی سفیدی واپس لانے میں مدد دے سکتا ہے۔

پیر کا ناخن گوشت میں دھنس جانے سے نجات دلائے

کچھ مقدار میں ناریل کا تیل لیں اور زخم اور ارگرد کے حصے میں لگائیں، اس عمل کو دن میں 2 بار دہرائیں۔ ناریل کے تیل میں موجود فیٹی ایسڈز فنگل کش اور ورم کش ہوتے ہیں جو کہ گوشت میں دھنس جانے والے ناخن کو باہر نکالنے کے ساتھ درد سے ریلیف فراہم کرتے ہیں۔

پیٹ کے کیڑوں کو ختم کرے

ایک کھانے کا چمچ خالص ناریل کا تیل پی لیں یا اپنے کھانوں میں شامل کریں ، اس کے علاوہ آپ خشک ناریل بھی کھا کر پیٹ کے کیڑوں کو ختم کرنے کا عمل تیز کرسکتے ہیں۔ دن میں ایک بار اس تیل یا ناریل کا استعمال کرنا حالت میں جلد بہتری لاتا ہے۔

ہڈیاں مضبوط بنائے

یہ تیل ہڈیوں کی لچک بڑھاتا ہے اور ہڈیوں کے ارگرد موجود جڑے مسلز اور ٹشوز کو مضبوط کرتا ہے، جس سے عمر بڑھنے سے ہڈیوں میں آنے والی کمزوری سے بچنا ممکن ہوتا ہے۔

بالوں کی سفیدی سے بچائے

یہ ہر کوئی جانتا ہے کہ ناریل کے تیل کا استعمال آپ کے بالوں کو ٹوٹنے سے بچاتا ہے اور انہیں لمبا اور گہرا رکھنے میں مدد دیتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں ناریل کا تیل اور لیموں کا جوس ملا کر لگانے سے آپ اپنے بالوں کو لمبے عرصے تک سفید ہونے سے بھی روک سکتے ہیں؟

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024