• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

ڈی آئی خان: پولیس وین پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید

شائع February 12, 2019
واقعے میں تھانے کے ایس ایچ او بھی شہید ہوئے — اے ایف پی/فائل فوٹو
واقعے میں تھانے کے ایس ایچ او بھی شہید ہوئے — اے ایف پی/فائل فوٹو

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ کے علاقہ ماہڑہ کے قریب دہشت گردوں نے پولیس وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ایس ایچ او کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ڈی آئی خان کے تھانے پروآ کی وین پر فائرنگ میں ایس ایچ او طاہر نواز زخمی جبکہ ان کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور پولیس کے 4 جوان میرباز، سرفراز، آصف اور ڈرائیور جاوید شہید ہو گئے۔

واقعے کے فوری بعد زخمیوں کو سی ایم ایچ ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فائرنگ کے واقعے میں یاسین اور حمید نامی 2 راہگیر بھی زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈیرہ اسمعیل خان کے ضلعی پولیس افسر ڈاکٹر اقبال کا کہنا تھا کہ دہشت گرد انڈس ہائی وے پر ماہڑہ کے مقام پر جھاڑیوں میں چھپے بیٹھے تھے جنہوں نے پولیس وین پر اچانک حملہ کیا۔

ان کے مطابق پولیس اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کی تاہم حملہ آور گھنی جھاڑیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مزید نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024