• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’الہ دین‘ کے نئے ٹیزر میں جنی کے کردار کی دھوم

شائع February 11, 2019
مداح جنی کے کردار کو خوب پسند کررہے ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
مداح جنی کے کردار کو خوب پسند کررہے ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

امریکی کمپنی ڈزنی کی کامیاب کارٹون فلم ’الہ دین‘ کا ریمیک بننے کے اعلان کے بعد سے ہی ہر کسی کو اس فلم کے ٹریلر کا انتظار ہے، تاہم فلم ساز اس کے ٹیزر ہی ریلیز کررہے ہیں۔

گزشتہ سال اس فلم کا پہلا ٹیزر سامنے آیا تھا، جس نے مداحوں کو کافی متاثر کیا تھا۔

جبکہ چند روز قبل سے فلم کے کردار کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، جس کے بعد ہر کوئی فلم میں ول سمتھ کے کردار کو دیکھنا چاہتا تھا۔

مزید پڑھیں: 'الہ دین' کی فائنل کاسٹ سے مداح مایوس

ول سمتھ اس فلم میں جنی کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے، اور اب نئے ٹیزر کے ساتھ ان کے کردار کو بھی سامنے لایا چکا ہے۔

اس نئے ٹیزر میں فلم کے تمام اداکار الہ دین، جاسمین، جنی اور جعفر کے کرداروں کو پیش کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وہ 9 اداکار جو ’الہ دین‘ بن سکتے ہیں

ٹیزر میں دکھایا گیا کہ جعفر الہ دین سے چراغ لانے کا مطالبہ کرتا ہے، جس کے بعد الہ دین چراغ حاصل کرکے اس ہر ہاتھ پھیرتا ہے جس کے بعد جنی سامنے آجاتا ہے۔

اس ٹیزر میں جاسمین کے کردار کو بھی پیش کیا گیا۔

خیال رہے کہ فلم میں الہ دین کا مرکزی کردار کینیڈین اداکار مینا مسعود ادا کریں گے، برطانوی اداکارہ ناومی سکاٹ فلم میں 'جاسمین' بنیں گی، جبکہ ول سمتھ فلم میں 'جنی' کا کردار کرتے نظر آئیں گے۔

فلم الہ دین کی ہدایات گائے ریچی دے رہے ہیں، جسے رواں سال 24 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024