• KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am
  • KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am

بھارت: 12 افراد پر طالبہ کے 'گینگ ریپ' کا الزام

شائع February 11, 2019
متاثرہ خاتون کے مطابق 5 ملزمان انہیں اغوا کرکے ایک پلاٹ پر لے گئے تھے — فائل فوٹو/ اے ایف پی
متاثرہ خاتون کے مطابق 5 ملزمان انہیں اغوا کرکے ایک پلاٹ پر لے گئے تھے — فائل فوٹو/ اے ایف پی

بھارت کی ریاست لدھیانہ میں 12 افراد نے 20 سالہ طالبہ کا گینگ ریپ کردیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون اور ان کے دوست چاکلیٹ ڈے منانے کے لیے ہفتے اور اتوار کی رات گاڑی میں نکلے تھے کہ ملزمان نے انہیں یرغمال بنا لیا۔

ادھر متاثرہ خاتون کے مطابق وہ اور ان کا دوست کار میں سفر کررہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار 5 افراد نے ان کی گاڑی پر پتھراؤ کیا اور ایک پل پر روک لیا۔

مزید پڑھیں: بھارت: گینگ ریپ کے بعد خاتون کو زندہ جلا دیا گیا

بعد ازاں ملزمان انہیں ایک پلاٹ پر لے گئے جہاں انہوں نے مزید افراد کو بلا لیا جنہوں نے خاتون کا گینگ ریپ کیا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ گینگ ریپ کے بعد ملزمان نے خاتون کے دوست کو کال کر کے بلایا اور اس سے خاتون کو رہا کرنے کے عوض ایک لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ جب کوئی بھی اسے لینے کے لیے واپس نہیں آیا تو ملزمان نے اسے گاڑی کی چابیاں دیں اور موقع سے فرار ہوگئے جس کے بعد خاتون نے پولیس سے رابطہ کیا۔

متاثرہ خاتون کی شکایت پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کو مقدمے میں نامزد کرلیا تاہم انہیں شناخت نہیں کیا جاسکا۔

پولیس کے مطابق 'ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں تاہم تاحال کامیابی حاصل نہیں ہوئی'۔

انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ خاتون اپنے دوست کے ہمراہ چاکلیٹ ڈے منانے کے لیے ایک فارم ہاؤس پر جا رہی تھیں کہ ملزمان نے انہیں راستے میں روک کر اغوا کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: ریپ کے باعث 13 سالہ دلت لڑکی ہلاک

دوسری جانب انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق خاتون کی بازیابی کے لیے ملزمان نے 2 لاکھ روپے کی رقم طلب کی تھی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ابتدا میں خاتون تھانے میں واقعے کی اطلاع دینے گئیں تو موقع پر موجود پولیس افسر نے ان کی شکایت پر کسی قسم کی کارروائی نہیں کی۔

متاثرہ خاتون کی جانب سے مذکورہ پولیس افسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس جائے حادثہ کے اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش کی کوششیں بھی کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت: لڑکی کے گینگ ریپ پر دوست کی خود کشی

واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران بھارت میں زیادتی کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے اور کے نتیجے میں قتل اور خود کشی کی شرح میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا میں سب سے بڑی جمہوری ریاست کے دعویدار بھارت میں خواتین کا تحفظ تاحال ایک مسئلہ ہے جہاں 16 دسمبر 2012 کو نئی دہلی میں ایک طالبہ کو چلتی بس میں گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا اور وہ بعد ازاں کئی روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی تھی۔

آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک بھارت میں ’ریپ‘ کیسز کی شرح کئی ممالک سے زیادہ ہے، صرف 2015 میں ہی ہندوستان بھر میں ’ریپ‘ کے 34 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ کیے گئے تھے جبکہ درج نہ ہو پانے والے واقعات کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024