• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
کایلی جینر کا طرز زندگی کیا ہے— فوٹو بشکریہ فوربس
کایلی جینر کا طرز زندگی کیا ہے— فوٹو بشکریہ فوربس
شائع February 10, 2019

دنیا کی کم عمر ترین کھرب پتی خاتون کا پرتعیش گھر کیسا ہے؟



21 سال کی عمر میں اکثر افراد کیا کررہے ہوتے ہیں یا آپ کیا کررہے تھے؟ تعلیم مکمل ہونے پر ملازمت کی تلاش کررہے تھے ؟ کسی قسم کا کورس کررہے تھے ؟

مگر جہاں تک کایلی جینر کی بات ہے تو انہیں کبھی اس کی ضرورت نہیں پڑی۔

انتہائی مقبول کاروباری شخصیت، رئیلٹی ٹی وی اسٹار اور دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی (پاکستانی لحاظ سے کھرب پتی) بننے کے قریب یہ خاتون سوشل میڈیا کی جان سمجھی جاتی ہیں۔

انسٹاگرام پر 12 کروڑ سے زائد فالورز ہیں جبکہ دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں بھی ان کا اثررسوخ بہت زیادہ ہے جس کی ایک مثال یہ ہے کہ ان کے 18 الفاظ کے ایک ٹوئیٹ نے اسنیپ چیٹ کو ایک کھرب 30 ارب روپے کا نقصان جبکہ فیس بک کو 13 کھرب روپے کا فائدہ پہنچا دیا تھا۔

مگر کایلی جینر کا طرز زندگی کیا ہے؟

ویسے کسی بھی شخص کے طرز زندگی کا اندازہ اس کی رہائش گاہ سے لگایا جاسکتا ہے اور اب پہلی بار لاس اینجلس میں کایلی جینر کے وسیع و عریض گھر کی اندرونی تصاویر سامنے آئی ہیں جو کہ چونکا دینے والی ہیں۔

آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ نامی سائٹ نے یہ تصاویر شائع کیں اور اسے ڈیزائن کرنے والے ڈیزائنر مارٹن لارنس بلارڈ کے مطابق جب اس پر کام شروع کیا گیا تو کایلی جینر قانونی طور پر بالغ بھی نہیں ہوئی تھیں۔

کایلی جینر کا گلیم روم — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ
کایلی جینر کا گلیم روم — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ

کایلی جینر نے نے اس بارے میں بتایا ' میں نے ڈیزائنر کو کہا تھا کہ گھر ایسا ہو جیسا میں سوچتی ہوں، یعنی رنگ نمایاں ہوں، مجھے گلابی رنگ سے محبت ہے اور میں اس کا بے تحاشا استعمال چاہتی تھی، میرے کپڑوں، جوتوں اور میک اپ وغیرہ کے کمرے میرے لیے بہت اہم تھے کیونکہ میرا بہت زیادہ وقت ان میں گزرتا ہے اور میں انہیں ہر ممکن حد تک اچھا بنانا چاہتی تھی'۔

کھانے کا کمرہ— فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ
کھانے کا کمرہ— فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ

گھر کا ایک کمرہ — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ
گھر کا ایک کمرہ — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ

ان کا مزید کہنا تھا 'میرے پاس کایلی کاسمیٹکس، ایوارڈز اور میگزین کورز بہت زیادہ ہیں جو پورے گھر میں پھیلے ہوئے ہیں اور روزانہ میرا عزم بڑھاتے ہیں، مجھے اپنی کامیابیوں پر بہت زیادہ فخر ہے'۔

فیملی روم — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ
فیملی روم — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ

اس گھر کی تعمیر کے دوران کایلی کو علم ہوا کہ وہ حاملہ ہیں تو بچے کو بھی ذہن میں رکھ کر ڈیزائن میں تبدیلیاں لائی گئیں ' اسٹرومی نے اپنے کھلونوں سے پورے گھر پر قبضہ کرلیا ہے'۔

لاؤنج — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ
لاؤنج — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ

ویسے کایلی کا پورا انٹرویو آپ نیچے ویڈیو کی شکل میں دیکھ سکتے ہیں۔

سونے کے کمرے کی سجاوٹ — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ
سونے کے کمرے کی سجاوٹ — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ

امریکی جریدے فوربس نے گزشتہ سال دسمبر میں امریکا کی امیر ترین سیلیبرٹیز کی فہرست جاری کی تھی جس کے مطابق کایلی جینر اس وقت 90 کروڑ ڈالرز سے زائد (ایک کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کی مالک ہیں۔

لیونگ روم — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ
لیونگ روم — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ

اس سے قبل 2018 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ وائرل ویڈیو بھی کایلی جینر کی قرار پائی تھی جبکہ انسٹاگرام کی مقبول ترین تصویر کا اعزاز بھی وہ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں۔

کایلی جینر اپنے لیونگ روم میں کھڑی ہیں — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ
کایلی جینر اپنے لیونگ روم میں کھڑی ہیں — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ

کایلی جینر جو بہت جلد کم عمر ترین ارب پتی بن کر مارک زکربرگ سے یہ ریکارڈ چھیننے والی ہیں، کا فوربس سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا 'سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے انسٹاگرام نے میری کامیابی میں بڑا کردار کیا'۔

باتھ روم — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ
باتھ روم — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ

ان کے بقول ' سوشل ایک حیرت انگیز پلیٹ فارم ہے، جس سے مجھے مداحوں اور اپنے صارفین تک آسانی سے رسائی مل جاتی ہے'۔

گھر میں داخل ہوتے ہی یہ منظر نظر آتا ہے — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ
گھر میں داخل ہوتے ہی یہ منظر نظر آتا ہے — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ

21 سالہ کایلی جینر کے اثاثوں میں اتنا اضافہ ان کی میک اپ مصنوعات کی مقبولیت کا نتیجہ ہے۔

کایلی جینر کے ہینڈ بیگز کا مجموعہ — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ
کایلی جینر کے ہینڈ بیگز کا مجموعہ — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ

ایلی کاسمیٹکس کی مالیت اس وقت 80 کروڑ ڈالرز کے قریب ہے اور گزشتہ سال اس کمپنی نے 33 کروڑ ڈالرز کی مصنوعات فروخت کیں۔

کچن بھی کسی سے کم نہیں — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ
کچن بھی کسی سے کم نہیں — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ

کایلی جینر ہی اس کمپنی کی واحد مالک ہیں۔

ڈریسنگ روم — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ
ڈریسنگ روم — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ

انہوں نے اپنی کمپنی کو درحقیقت سوشل میڈیا کے ذریعے ہی کامیاب بنایا ہے اور کمپنی میں صرف 5 کل وقتی ملازمین ہیں، جس کی وجہ سے انتظامی اخراجات بھی بہت کم ہیں۔

مہمانوں کے سونے کا کمرہ — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ
مہمانوں کے سونے کا کمرہ — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ

فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ
فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ

جریدے کا کہنا تھا کہ ایک سال کے اندر کایلی جینر سب سے کم عمر ارب پتی شخصیت کے طور پر سامنے آئیں گی، یہ اعزاز اس وقت مارک زکربرگ کے پاس ہے جو 23 سال کی عمر میں ارب پتی بن گئے تھے۔

تبصرے (9) بند ہیں

khuram Feb 10, 2019 11:40pm
OMG
jaredlee007 Feb 11, 2019 08:11am
fuzool kharchi.
Alla Ditta Feb 11, 2019 08:49am
Money does not bring the class.
Mohs Kaz Feb 11, 2019 09:41am
Unimpressive
Malik Feb 11, 2019 10:49am
Agah apni maut se koi bashar nahi Saman So baras ka pal ki khabar nahi
Rameay Feb 11, 2019 01:23pm
Help the needy ones and taste real pleasure.
sohail Feb 11, 2019 03:39pm
Horrible taste. Clearly shows money cannot buy you class.
Shahid Siddiqui Feb 11, 2019 05:56pm
everything should change in one day, take part in a charity.
Zubair Feb 11, 2019 08:21pm
Geo tou Aisay...