• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

مادام تساؤ میوزیم میں پریانکا چوپڑا کا مجسمہ

شائع February 8, 2019
لوگ اصل اور موم سے بنی پریانکا میں فرق تلاش کرنے میں ناکام دکھائی دیے—فوٹو: انسٹاگرام
لوگ اصل اور موم سے بنی پریانکا میں فرق تلاش کرنے میں ناکام دکھائی دیے—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا یوں تو بھارت کے علاوہ امریکا اور دیگر ممالک میں معروف ہیں، تاہم پہلی بار ان کا موم کا بنا مجسمہ شہرت یافتہ ’مادام تساؤ‘ میوزیم میں سجادیا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پریانکا چوپڑا کا مومی مجسمہ ان کی شادی کے 2 ماہ بعد ہی میوزیم کی زینت بنایا گیا ہے۔

پریانکا چوپڑا کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم کے نیویارک میں موجود کیمپ میں سجایا گیا ہے جو اب پریانکا چوپڑا کا دوسرا گھر بھی بن چکا ہے۔

پریانکا چوپڑا نے اپنے موم سے بنے مجسمے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کا پہلا مومی مجسمہ مادام تساؤ کی زینت بنادیا گیا۔

ساتھ ہی اداکارہ نے بتایا کہ ان کے مزید تین مجسمے بھی مادام تساؤ میوزیم کے تین مختلف کیمپس میں سجائے جائیں گے۔

پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ نیویارک کے بعد ان کے دیگر مجسمے آسٹریلیا، لندن اور ایشیا کے ایک مادام تساؤ میوزیم میں سجائے جائیں گے۔

مادام تساؤ میوزیم نیویارک نے بھی اداکارہ کے مومی مجسمے کی ویڈیو اور تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

اپنے مومی مجسمے کی تقریب رونمائی کے موقع پر اداکارہ بے حد خوش دکھائی دیں اور اپنے ہی مجسمے کے ساتھ سیلفی بناتی نظر آئیں۔

میوزیم کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں پریانکا چوپڑا کو اپنے ہی موم کے مجسمے کے ساتھ رقص کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

پریانکا چوپڑا کے موم سے بنے مجسمے کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور لوگ اصلی پریانکا اور موم سے بنی اداکارہ کے درمیان فرق کرنے میں پریشان دکھائی دیے۔

خیال رہے کہ مادام تساؤ میوزیم کے کیمپس لندن، پیرس، نیویارک، سنگاپور، سڈنی، ٹوکیو اور نئی دہلی سمیت دیگر شہروں میں بھی ہیں۔

پریانکا چوپڑا سے قبل بھی بھارتی اداکاروں اور سیاستدانوں کے موم سے بنے مجسمے لندن، سنگاپور اور نئی دہلی کے میوزیمس کی زینت بنائے جا چکے ہیں۔

پہلی بار اداکارہ کا مجسمہ میوزیم میں رکھا گیا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
پہلی بار اداکارہ کا مجسمہ میوزیم میں رکھا گیا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024