• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

خراب انڈے کو پکڑنا بہت آسان

شائع February 5, 2019
گندے انڈے کو آپ توڑنے سے پہلے بھی پکڑ سکتے ہیں — شٹر اسٹاک فوٹو
گندے انڈے کو آپ توڑنے سے پہلے بھی پکڑ سکتے ہیں — شٹر اسٹاک فوٹو

دنیا بھر میں ناشتے میں جو چیز سب سے زیادہ کھائی جاتی ہے وہ یقیناً انڈے ہیں جو کہ صحت کے لیے فائدہ مند بھی ہوتے ہیں، چاہے کسی بھی صورت میں کھائے جائیں۔

پاکستان میں تو معلوم نہیں مگر امریکا میں سال بھر میں 75 ارب کے قریب انڈے فروخت کے لیے پیش کیے جاتے ہیں، جن میں سے 60 فیصد لوگ خرید بھی لیتے ہیں۔

مگر اس وقت بڑی کوفت ہوتی ہے جب آپ انڈا پکانے کے لیے توڑیں اور وہ گندا نکل آئے جس سے وقت کے ساتھ جس کھانے میں اسے ڈالا جائے، وہ بھی ضائع کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں : روزانہ 2 انڈے کھانے سے کیا ہوتا ہے؟

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ گندے انڈے کو آپ توڑنے سے پہلے بھی پکڑ سکتے ہیں؟

جی ہاں واقعی چند آسان طریقوں سے خراب انڈے کو پکڑنا ممکن ہوتا ہے جو درج ذیل ہیں۔

پانی سے مدد لیں

ایک انڈا کسی برتن مین رکھیں اور اسے پانی سے بھردیں، اگر انڈہ پانی میں تیرنے لگے یا سیدھا کھڑا ہوجائے تو بہتر ہے کہ اسے استعمال نہ کیا جائے جبکہ تہہ میں اپنی سائیڈ میں لیٹ جانے والا انڈہ استعمال کے لیے محفوظ ہوتا ہے۔

ناک بھی گندا انڈا پکڑ سکتی ہے

جب انڈا خراب ہوجاتا ہے تو اس میں سخت قسم کی سلفر بو خارج ہونے لگتی ہے اور یہ بو انڈا ٹوٹنے سے پہلے ہی پکڑی جاسکتی ہے اور اس کے چھلکے کو سونگھنے پر بو محسوس ہو تو یہ نشانی ہے کہ انڈا خراب ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دیسی انڈے مفید یا سفید انڈے؟

فلیش لائٹ ٹیسٹ

اندھیرے کمرے میں انڈا لے جائیں اور اس پر فلیش لائٹ کی روشنی ڈالیں، ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم ہو یا نہ ہو مگر انڈے کے چھلکے مسام دار ہوتے ہیں، ایک انڈے سے روشنی سے پار نہیں ہوپاتی مگر ایسا انڈا جو کافی دن پرانا ہو اس میں روشنی آرپار ہونے کی شرح کافی نمایاں ہوتی ہے، یہ طریقہ پانی والے ٹیسٹ جتنا آسان نہیں مگر دلچسپ تجربہ ضرور ثابت ہوتا ہے، درحقیقت آپ موم بتی سے بھی ایسا کرسکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024