• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پوپ فرانسس کی پہلی بار عرب سرزمین آمد

شائع February 5, 2019

کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس جزیرہ نما عرب کا دورہ کرنے والے پہلے پوپ بن گئے جہاں انہوں نے متحدہ عرب امارات میں تاریخی اجتماع سے بھی خطاب کیا۔

متحدہ عرب امارات (یو ای اے ) نے ’ رواداری کے سال 2019‘ کے تحت پوپ فرانسس کو دورے کی دعوت دی تھی۔

انہوں نے تاریخی دورے میں ابو ظہبی کے ولی عہد، اماراتی وزیر برائے رواداری شیخ نہیان بن مبارک، قاہرہ کی جامعہ الازہر کے سربراہ شیخ احمد الطیب سے ملاقاتیں کیں۔

دورے کے دوران ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید نے متحدہ عرب امارات میں تعمیر ہونے والے پہلے چرچ کی زمین کی دستاویزات پوپ فرانسس کو تحفے کے طور پر پیش کی۔

پوپ فرانسس نے جواب میں ولی عہد کو مصر کے سلطان ملک الکمال اور سینٹ فرانسس اسیسی کے درمیان 1219 میں ہوئی ملاقات کا فریم کیا ہوا تمغہ پیش کیا۔

پوپ فرانسس اور شیخ احمد الطیب نے ’عالمی امن کے لیے بھائی چارے ‘ کی دستاویزات پر دستخط کیے اور اسے ’ عیسائیوں اور مسلمانوں کےدرمیان مذاکرات میں ایک اہم اقدام قرار دیا‘۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کیتھولک کے عوامی اجتماع سے خطاب کیا جس میں ایک لاکھ 70 ہزار افراد نے شرکت کی۔

گزشتہ روز کیے گئے بین المذاہب خطاب میں انہوں نے یمن سمیت خطے میں جاری جنگوں کا خاتمہ، انصاف اور شہریوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔

پوپ فرانسس  ابو ظہبی کے ولی عہد کو 
’عالمی امن کے لیے بھائی چارے کی دستاویز کی کاپی دے رہے ہیں — فوٹو :اے ایف پی
پوپ فرانسس ابو ظہبی کے ولی عہد کو ’عالمی امن کے لیے بھائی چارے کی دستاویز کی کاپی دے رہے ہیں — فوٹو :اے ایف پی
پوپ فرانسس نے ابو ظہبی میں قاہرہ کی جامعہ الازہر کے سربراہ شیخ احمد الطیب سے ملاقات کی — فوٹو: اے ایف پی
پوپ فرانسس نے ابو ظہبی میں قاہرہ کی جامعہ الازہر کے سربراہ شیخ احمد الطیب سے ملاقات کی — فوٹو: اے ایف پی
کیتھولک چرچ کے سربراہ نے ابوظہبی میں پہلے عوامی اجتماع سے خطاب کیا — فوٹو: اے ایف پی
کیتھولک چرچ کے سربراہ نے ابوظہبی میں پہلے عوامی اجتماع سے خطاب کیا — فوٹو: اے ایف پی
ابو ظہبی کے ولی عہد نے متحدہ عرب امارات میں تعمیر ہونے والے پہلے چرچ کی زمین کی دستاویزات پوپ فرانسس کو تحفے کے طور پر پیش کی
—  فوٹو: اے ایف پی
ابو ظہبی کے ولی عہد نے متحدہ عرب امارات میں تعمیر ہونے والے پہلے چرچ کی زمین کی دستاویزات پوپ فرانسس کو تحفے کے طور پر پیش کی — فوٹو: اے ایف پی
اماراتی وزیر برائے رواداری کیتھولک اجتماع میں ایک نن سے بات کررہے ہیں — فوٹو : اے ایف پی
اماراتی وزیر برائے رواداری کیتھولک اجتماع میں ایک نن سے بات کررہے ہیں — فوٹو : اے ایف پی
عوامی اجتماع میں ایک لاکھ 70 ہزار کیتھولک نے شرکت کی — فوٹو: اے ایف پی
عوامی اجتماع میں ایک لاکھ 70 ہزار کیتھولک نے شرکت کی — فوٹو: اے ایف پی
پوپ فرانسس نے ویٹیکن کے جھنڈے لہراتے ہوئے پُرجوش ہجوم کی جانب ہاتھ ہلارہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
پوپ فرانسس نے ویٹیکن کے جھنڈے لہراتے ہوئے پُرجوش ہجوم کی جانب ہاتھ ہلارہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
ہجوم میں شریک  کچھ افراد نے پوسٹر کارڈ کے ذریعے پوپ فرانسس کا استقبال کیا — فوٹو : اے ایف پی
ہجوم میں شریک کچھ افراد نے پوسٹر کارڈ کے ذریعے پوپ فرانسس کا استقبال کیا — فوٹو : اے ایف پی
ابو ظہبی میں کیتھولک کے پہلے  عوامی اجتماع میں ایک لاکھ 70 ہزار افراد نے شرکت کی — فوٹو: اے ایف پی
ابو ظہبی میں کیتھولک کے پہلے عوامی اجتماع میں ایک لاکھ 70 ہزار افراد نے شرکت کی — فوٹو: اے ایف پی
ابو ظہبی میں مسیحی برادری کے پہلے اجتماع میں  ایک بڑی تعداد نے شرکت کی — فوٹو: اے ایف پی
ابو ظہبی میں مسیحی برادری کے پہلے اجتماع میں ایک بڑی تعداد نے شرکت کی — فوٹو: اے ایف پی
اماراتی خواتین کیتھولک اجتماع میں شرکت کے لیے زید اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم آرہی ہیں — فوٹو: اے ایف پی
اماراتی خواتین کیتھولک اجتماع میں شرکت کے لیے زید اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم آرہی ہیں — فوٹو: اے ایف پی
پوپ فرانسس نے سینٹ جوزف کیتھڈرل میں بھی  خطاب کیا — فوٹو : اے ایف پی
پوپ فرانسس نے سینٹ جوزف کیتھڈرل میں بھی خطاب کیا — فوٹو : اے ایف پی
پوپ فرانسس متحدہ عرب امارات کے 2 روزہ دورے کے بعد روانہ ہوگئے — فوٹو : اے ایف پی
پوپ فرانسس متحدہ عرب امارات کے 2 روزہ دورے کے بعد روانہ ہوگئے — فوٹو : اے ایف پی