• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

شاہ رخ خان نے اکشے کمار کے ساتھ فلم کرنے کی شرط رکھ دی

شائع February 5, 2019
فوٹو/ اسکرین شاٹ
فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ سپراسٹارز شاہ رخ خان اور اکشے کمار اپنے کیریئر میں کبھی ایک ساتھ کسی ایسی فلم میں کام کرتے نظر نہیں آئے جس میں ان دونوں نے مرکزی کردار نبھایا ہو۔

اکشے کمار اپنی فلموں میں سلمان خان، سیف علی خان اور اجے دیوگن تمام نامور اداکاروں کے ساتھ کام کرچکے ہیں، تاہم شاہ رخ خان کے ساتھ انہوں نے کوئی فلم نہیں کی، اس ہی طرح شاہ رخ خان نے بھی کسی فلم میں اکشے کمار کے ساتھ کام نہیں کیا۔

اس حوالے سے جب ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان سے سوال کیا گیا تو اداکار کا کہنا تھا کہ ’کچھ ایسی شرائط ہیں جن کے پورے ہونے کے بعد ہی میں اکشے کمار کے ساتھ کام کرسکتا ہوں‘۔

شاہ رخ خان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں اکشے کمار کی طرح صبح جلدی سو کر نہیں اٹھتا، میں تو اس وقت سونے جاتا ہوں جس وقت اکشے کمار اٹھتے ہیں، ان کے دن کی شروعات جلدی ہوتی ہے، جب میں کام شروع کرتا ہوں، اکشے ختم کرکے گھر جارہا ہوتا ہے‘۔

اداکار کے مطابق ’ہر کوئی میری طرح رات کو شوٹنگ کرنا پسند نہیں کرتا، مجھے ایسے ہی کام کرنا پسند ہے، میں اسے بدل نہیں سکتا‘۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ اور اکشے پھر آمنے سامنے

جب شاہ رخ سے پوچھا گیا کہ اگر کبھی وہ اکشے کمار کے ساتھ کسی فلم پر کام کریں تو وہ کیا کریں گے، اس پر اداکار نے بتایا کہ ’اکشے کے ساتھ کام کرنے میں مزاح آئے گا، دونوں سیٹ پر ملیں گے ہی نہیں، وہ جارہا ہوگا اور میں آرہا ہوں گا، میں اکشے کے ساتھ کام ضرور کرنا چاہتا ہوں لیکن ہمارے وقت نہیں مل پائیں گے‘۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان اکشے کمار کی مزاحیہ فلم ’ہے بےبی‘ میں ایک گانا میں جلوہ گر ہوئے تھے۔

جبکہ اکشے کمار نے بھی شاہ رخ خان کی کامیاب فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں مختصر کردار نبھایا تھا۔

امید ہے ان دونوں اداکاروں کے مداح انہیں کسی فلم میں جلد ایک ساتھ دیکھیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

fahad ali Feb 05, 2019 02:33pm
akshay and shah rukh has already worked together in DIL TO PAGAL HAI... where akshay played the role of madhuri dixits first love.
رضوان Feb 05, 2019 05:57pm
دل تو پاگل ہے

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024