• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

جب شیروں اور ایک زرافے کے درمیان 5 گھنٹے طویل جنگ ہوئی

شائع February 1, 2019
یہ ایک طویل جنگ ثابت ہوئی جو 5 گھنٹے تک جاری رہی— اسکرین شاٹ
یہ ایک طویل جنگ ثابت ہوئی جو 5 گھنٹے تک جاری رہی— اسکرین شاٹ

ڈزنی اسٹوڈیو کی لائیو ایکشن فلم دی لائن کنگ کے ٹریلر سے یہ احساس ہوتا ہے کہ جنگل کے بادشاہ کی زندگی کافی گلیمرس ہوتی ہے۔

مگر حقیقی زندگی میں شیروں کی زندگی اتنی بھی آسان نہیں خصوصاً شکار کے لیے تو انہیں کافی جدوجہد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ویسے جب جنگل کے بادشاہ کا حوالہ دیا جاتا ہے تو بہت کم جاندار ایسے ہوتے ہیں جو کسی شیر کے زبردست حملے سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوسکیں اور اس وقت جب شیروں کی تعداد 6 یا 7 ہو تو شکار کا بچنا لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں : جب ایک شیر کا سامنا 20 لگڑ بھگوں سے ہوا

مگر اس وقت کیا ہو جب ان کا شکار 18 فٹ لمبا ہو؟

تو ایسی ہی زبردست جنگ جنوبی افریقہ کے کلاسیری گیم ریزرو میں گزشتہ ہفتے دیکھنے میں آئی جہاں شیروں نے ایک نر زرافہ کو شکار کرنے کی کوشش کی۔

اور یہ ایک طویل جنگ ثابت ہوئی جو 5 گھنٹے تک جاری رہی اور اختتام کافی غیرمتوقع ثابت ہوا۔

ایک سفاری گائیڈ فرانسیس پینار نے شیروں کے اس حملے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔

انہوں نے بتایا 'ہم علی الصبح نکلے تھے اور ہم نے سوئے ہوئے شیروں کے ایک گروپ کو دریافت کیا، میرے مہمان اور میں انہیں دیکھتے رہے، ہمیں توقع نہیں تھی کہ ہمیں اپنی زندگی کا یادگار منظر دیکھنے کا موقع ملے گا'۔

کچھ دیر بعد ان شیروں نے ایک نر زرافہ کو گھیر لیا اور اس پر چڑھ دوڑے۔

یہ بھی دیکھیں : اس تصویر میں کتنے شیر ہیں؟

دو شیروں نے زرافے کی پچھلی ٹانگوں کو دبوچ لیا جبکہ ایک کمر پر چڑھ کر دانت آزمانے لگا جبکہ کئی اور شیر ارگرد گھومتے رہے۔

زرافے نے اپنی جان بچانے کی جنگ 5 گھنٹے تک لڑی اور حیران کن طور پر بچ کر چلا بھی گیا اور ٹانگ پر زخم کے علاوہ اسے کوئی نقصان بھی نہیں ہوا، بلکہ وہ حملے کے دوران بھی آرام سے ایک جانب چلتا رہا۔

ویسے زرافے کی ایک کک اتنی طاقتور ہوسکتی ہے کہ کسی بھی کمر کی ہڈیاں توڑ دے تو اس پر حملہ کافی خطرناک ہوتا ہے مگر شیر اس کی زیادہ فکر نہیں کرتے۔

خیال رہے کہ شیروں کے حملے کی کامیابی کی شرح 25 فیصد ہے جو کہ حیران کن حد تک کم ہے۔

ویسے اس جنگ کے آکر میں زرافہ کمر پر چڑھ جانے والے شیر کو نیچے پھینکنے میں کامیاب ہوگیا اور باقی سب کو ٹانگوں سے ڈرا کر نکل گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024