• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

چینی نوجوان اور پاکستانی دوشیزہ کی روایتی انداز میں شادی

شائع January 31, 2019 اپ ڈیٹ February 1, 2019
فوٹو/ ٹوئٹر
فوٹو/ ٹوئٹر

محبت کی شادیوں میں ایک خاندان کا دوسرا خاندان سے تعلق جڑتا ہے لیکن کئی شادیاں ایسی بھی ہوتی ہیں جس سے ایک ملک کے دوسرے ملک سے تعلقات مزید مستحکم ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

پاک-چین دوستی جو روز بروز مضبوط ہوتی جارہی ہے، اب رشتوں میں تبدیل ہورہی ہے، اس کی ایک مثال چینی نوجوان کی پاکستانی لڑکی سے شادی ہے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

چینی سفارت خانے کے رکن لیجن جاؤ نے ٹوئٹر پر شولونگ کی پاکستانی لڑکی فاطمہ کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئر کی۔

ٹویٹ میں لیجن نے بتایا کہ یہ شادی پاکستانی ثقافت کے طرز پر کی گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی خاتون کو چینی پروانہ مل گیا

اس شادی میں فاطمہ کے خاندان کے افراد کے ساتھ ساتھ شولونگ کے والدین بھی موجود تھے۔

شولونگ نے اپنی شادی کے موقع پر سنہرے رنگ کی شیروانی پہنی، جبکہ فاطمہ نے سرخ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا۔

خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ کسی چینی مرد نے یا کسی پاکستانی خاتون نے غیر ملکی مرد سے شادی کی ہے۔

رواں سال جنوری میں پاکستان میں بطور سول انجینئر کام کرنے والے چینی باشندے ژوان لنگ نے پاکستانی خاتون زینب سے شادی کرلی تھی۔

دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پر دوستی سے شروع ہونے والا رشتہ آہستہ آہستہ محبت میں تبدیل ہوا اور زینب اور ژوان لنگ نے شادی کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی نوجوان کی پاکستان میں شادی

پشاور کی مقامی عدالت میں ہوئی اس شادی سے قبل دلہا نے اسلام بھی قبول کیا تھا جس کے بعد اس کا نام اذان رکھا گیا۔

اس کے علاوہ گزشتہ سال اگست میں پنجاب میں کسی تعمیراتی منصوبے پر کام کرنے والے چینی لڑکے شیا لان چانگ سرگودھا کی نبیلہ کو دل دے بیٹھے تھے اور پھر ان کی محبت رشتہ داری میں بدل گئی تھی۔

دو سال قبل بھی چینی لڑکی نے پاکستانی لڑکے سے شادی کرکے اسلام قبول کیا تھا، جبکہ اپنا نام عائشہ رکھا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024