• KHI: Maghrib 6:59pm Isha 8:20pm
  • LHR: Maghrib 6:38pm Isha 8:05pm
  • ISB: Maghrib 6:46pm Isha 8:17pm
  • KHI: Maghrib 6:59pm Isha 8:20pm
  • LHR: Maghrib 6:38pm Isha 8:05pm
  • ISB: Maghrib 6:46pm Isha 8:17pm

ایشین کپ فٹبال: عرب امارات میں قطری ٹیم پر جوتوں کی بارش

شائع January 30, 2019 اپ ڈیٹ February 3, 2019
قطر کے کھلاڑی اپنی ٹیم کی فتح کا جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
قطر کے کھلاڑی اپنی ٹیم کی فتح کا جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

قطر نے سیاسی کشیدگی سے بھرپور ایشین کپ کے سیمی فائنل میں متحدہ عرب امارات کو 0-4 سے زیر کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں میزبان ٹیم متحدہ عرب امارات کے تماشائیوں نے اپنے سیاسی حریف قطر کی ٹیم کے ساتھ میچ کی ابتدا سے ہی بدترین رویے کا مظاہرہ کیا اور قطر کے قومی ترانے کے دوران آوازیں کستے رہے۔

خطے میں قطر اور متحدہ عرب امارات کے درمیان شدید کشیدگی جاری ہے اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر متحدہ عرب امارات نے قطر کا سفارتی بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔

میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں کئی بار دست و گریباں ہوئے اور ایک موقع پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں اس وقت گتھم گتھا ہو گئے جب امارات کے بندر الاحبابی نے قطر کے مڈفیلڈراکرم عفیف سے گیند چھیننے کی کوشش میں فاؤل کرتے ہوئے انہیں بری طرح گرا دیا۔

میچ میں ہر گول کے بعد قطر کے کھلاڑیوں پر بوتلیں اور جوتے پھینکے گئے— فوٹو: اے ایف پی
میچ میں ہر گول کے بعد قطر کے کھلاڑیوں پر بوتلیں اور جوتے پھینکے گئے— فوٹو: اے ایف پی

قطر نے میچ کے 21ویں منٹ میں پہلی برتری حاصل کی جب بولم خاؤکی نے گیند کو گول کی راہ دکھائی جس سے اسٹیڈیم میں موجود 38ہزار تماشائیوں کو سانپ سونگھ گیا۔

اس کے بعد جب عفیف کارنر لینے کے لیے مقررہ مقام پر پہنچے تو تماشائیوں نے ان پر بوتلیں پھینکیں اور مجبوراً ان کی جگہ کسی اور کو کارنر لینا پڑا۔

پہلے ہاف کے اختتام سے 8منٹ قبل المعیز علی نے متحدہ عرب امارات کے گول کیپر خالد عیسیٰ کو چکمہ دے کر اپنی ٹیم کی برتری کو دگنا کردیا۔

جب معیز نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گول کا جشن منانا شروع کیا تو اس موقع پر قطری ٹیم پر شائقین نے جوتوں اور چپلوں کی برسات کردی اور اسٹیڈیم کا ماحول انتہائی سنگین شکل اختیار کر گیا۔

اس گول کے ساتھ ہی المعیز نے ایک ایشین کپ میں زیادہ گول کا علی داعی کا ریکارڈ برابر کردیا جنہوں نے 1996 کے ٹورنامنٹ میں 8 گول اسکور کیے تھے۔

متحدہ عرب امارات کی ٹیم میچ میں بالکل بے ضرر نظر آئی اور قطر کی ٹیم نے کپتان حسن الحیدث اور حامد اسماعیل کے گولوں کی بدولت میچ میں باآسانی 0-4 سے کامیابی حاصل کر لی۔

میچ میں قطر کے تیسرے گول کے بعد پھینکے گئے جوتوں میں سے ایک مڈفیلڈر سلیم الحجری کے سر پر جا لگا۔

متحدہ عرب امارات کے دفاعی کھلاڑی اسماعیل احمد کو ریڈ کاڈ دکھا کر باہر بھیج دیا گیا— فوٹو: اے ایف پی
متحدہ عرب امارات کے دفاعی کھلاڑی اسماعیل احمد کو ریڈ کاڈ دکھا کر باہر بھیج دیا گیا— فوٹو: اے ایف پی

میچ کے اختتامی لمحات میں اپنی ٹیم کی شکست پر مایوس اماراتی شائقین اس وقت مزید آگ بگولہ ہو گئے جب انجری ٹائم میں الحجری کو کہنی مارنے پر امارات کے دفاعی کھلاڑی اسماعیل احمد کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔

میچ کے اختتام پر مقامی تماشائیوں نے فتح کا جشن مناتی حریف ٹیم پر جوتوں اور بتلوں کی ازسرنو بارش کی۔

ایشین کپ کے فائنل میں 2022 کے ورلڈ کپ کے میزبان قطر کا مقابلہ جمعہ کو جاپان سے ہو گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

علی Jan 30, 2019 12:55am
اعراب کی جاہلیت کا کوئی علاج نہیں ۔

کارٹون

کارٹون : 25 اپریل 2025
کارٹون : 24 اپریل 2025