• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کراچی: پی ایس-94 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم پاکستان کامیاب، غیرحتمی نتیجہ

شائع January 27, 2019 اپ ڈیٹ January 28, 2019
پی ایس-94 کی نشست ایم کیو ایم پاکستان کے رکن کی وفات پر خالی ہوئی تھی—فوٹو:ڈان نیوز
پی ایس-94 کی نشست ایم کیو ایم پاکستان کے رکن کی وفات پر خالی ہوئی تھی—فوٹو:ڈان نیوز

کراچی میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 94 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سید ہاشم رضا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اشرف قریشی کو واضح برتری سے شکست دے دی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن کی وفات کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کے دوران ووٹنگ کاعمل صبح 8 بجے شروع ہوا اور بلاتعطل شام 5 بجے پرامن انداز میں مکمل ہوا۔

پی ایس 94 میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوتے ہی گنتی شروع کردی گئی اورحلقے کے مجموعی 149 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اورغیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے امیدوار سید ہاشم رضا نے 21 ہزار 537 ووٹ حاصل کیےْ۔

پی ٹی آئی کے محمد اشرف جبار 8 ہزار 970 ووٹ حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر رہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: نادرا کے دفتر سے شناختی کارڈ کی چوری میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

سندھ اسمبلی کی اس نشست کے لیے ایم کیو ایم حقیقی کے امیدوار نے 5 ہزار 806 اور پاک سرزمین پارٹی کے امیدوار ایک ہزار 416 ووٹ حاصل کرپائے۔

خیال رہے کہ پی ایس-94 کورنگی کراچیIII کی نشست ایم کیو ایم پاکستان کے رکن محمد وجاہت کے انتقال پر خالی ہوئی تھی جو نومبر 2018 میں وفات پا گئے تھے۔

ضمنی انتخاب کے لیے ایم کیو ایم پاکستان اور پی ٹی آئی سمیت 28 امیدوار میدان میں تھے۔

مزید پڑھیں:الیکشن کمیشن کے سندھ، بلوچستان کے اراکین سبکدوش

قبل ازیں کورنگی میں ضمنی انتخاب سے محض 3 روز قبل ہی نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے لانڈھی میں قائم دفتر سے تقریباً 1800 شناختی کارڈ چوری کیے گئے تھے اور نادرا کا یہ دفتر بھی پی ایس-94 کی حدود میں واقع ہے۔

شناختی کارڈ کے چوری ہونے پر انتخاب میں حصہ لینے والی جماعتوں نے تشویش کا اظہار کیا تھا تاہم سندھ رینجرز نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور ان سے 803 شناختی کارڈ بھی برآمد کرلیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024