• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کیا کیلے رات کو کھانا نقصان پہنچاتا ہے؟

شائع January 27, 2019
کیلے انسانی صحت کے لیے چند بہترین پھلوں میں سے ایک ہے— شٹر اسٹاک فوٹو
کیلے انسانی صحت کے لیے چند بہترین پھلوں میں سے ایک ہے— شٹر اسٹاک فوٹو

کیلے انسانی صحت کے لیے چند بہترین پھلوں میں سے ایک ہے جس میں موجود غذائیت اور اینٹی آکسائیڈنٹس کا اجتماع اسے صحت کے لیے فائدہ مند بناتا ہے۔

یہ پوٹاشیم سے بھرپور پھل ہے جو کہ بلڈ پریشر لیول کو مستحکم رکھنے کے لیے ضروری جز ہے جبکہ خراب معدے کے لیے بھی یہ موثر ٹوٹکے کی حیثیت رکھتا ہے۔

اس میں موجود فائبر آنتوں کے افعال درست رکھنے کے ساتھ قبض سے نجات دلانے میں مددگار ہے جبکہ جسمانی توانائی بڑھانے کے لیے بھی اسے فائدہ مند مانا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں : روزانہ صرف 2 کیلے جسم پر کیا اثرات مرتب کرتے ہیں؟

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کیلے کے بارے میں کچھ ممالک میں کہا جاتا ہے کہ اسے رات میں نہیں کھانا چاہئے کیونکہ اس سے نزلہ زکام اور کھانسی کا عارضہ شکار کرسکتا ہے یا ان علامات کو بدتر بناسکتا ہے۔

مگر کیا یہ واقعی درست ہے؟

تو طبی ماہرین کے مطابق یہ تاثر درست نہیں اور کیلوں کو دن میں کسی وقت بھی کھایا جاسکتا ہے۔

تاہم سونے سے قبل کھانے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ اسے ہضم ہونے میں کافی وقت لگتا ہے اور اس کے نتیجے میں نیند متاثر ہوسکتی ہے جو کہ اگلی صبح آپ کے مزاج کو چڑچڑا اور سستی طاری کرسکتی ہے۔

ماہہرین کے مطابق اگر سونے سے 2 یا 3 گھنٹے پہلے کیلے کو کھایا جائے تو اس میں موجود میگنیشم اچھی نیند میں مدد بھی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کیلے کا چھلکا پھینکنے کی بجائے یہ فائدہ اٹھائیں

اسی طرح یہ بھی تاثر ہے کہ نہار منہ کیلے سے دور رہنا چاہئے کیونکہ اسے کھانے سے جسم میں میگنیشیم کی مقدار بڑھ سکتی ہے، جو کہ خون میں شامل ہوکر دل کے لیے بے حد نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

اس بارے میں کافی متضاد رائے پائی جاتی ہے کہ ایسا واقعی ممکن ہے یا نہیں، تاہم اگر کیلوں کو دیگر غذاﺅں کے ساتھ کھایا جائے تو ماہرین پھر اسے نقصان دہ قرار نہیں دیتے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

شاہ جی پی کے Jan 28, 2019 03:34am
آپ کی جاری کردہ خبریں تمام خبروں سے پہلے ھمیں ڈان نیوز سے مل جاتی بہت موثر ترین ذریعہ ھے آج کل سوشل میڈیا۔۔۔۔۔۔۔!

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024