• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ولایتی شخص سے شادی کے بعد پریانکا کا بھارت کو خیرباد کہنے کا منصوبہ

شائع January 25, 2019
پریانکا چوپڑا ہولی وڈ میں جگہ بنانا چاہتی ہیں—فوٹو: دکن کیرونیکل
پریانکا چوپڑا ہولی وڈ میں جگہ بنانا چاہتی ہیں—فوٹو: دکن کیرونیکل

بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا نے گزشتہ برس دسمبر میں امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی۔

یہ اطلاعات تو پہلے ہی تھیں کہ نک جونس اور پریانکا چوپڑا نے شادی سے قبل ہی امریکا میں محل نما گھر خرید لیا ہے۔

تاہم شادی کے فوری بعد دونوں کے شاندار گھر کی تصاویر اور تفصیلات بھی سامنے آئیں، جہاں دونوں کو ایک ساتھ دیکھا بھی گیا۔

شادی کے بعد اگرچہ پریانکا چوپڑا زیادہ وقت تک سسرال کے ہاں یعنی امریکا مقیم نہیں رہیں، تاہم وہ وہاں جاتی رہی ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ اب پریانکا چوپڑا نے مستقل طور پر اپنے دیس بھارت کو چھوڑ کر امریکا میں مقیم ہونے کا منصوبہ تیار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: نک جونس اور پریانکا چوپڑا نے شادی کرلی

جی ہاں، اطلاعات ہیں کہ پریانکا چوپڑا اپنے چند بولی وڈ منصوبے مکمل کرنے کےبعد مستقل طور پر امریکا منتقل ہو جائیں گی۔

پریانکا چوپڑا اپنی شادی میں رقص کرتی دکھائی دی تھیں—فوٹو: اے پی
پریانکا چوپڑا اپنی شادی میں رقص کرتی دکھائی دی تھیں—فوٹو: اے پی

دکن کیرونیکل نے اپنی رپورٹ میں ذرائع سے بتایا کہ پریانکا چوپڑا نے شادی کے بعد کوئی بھی بولی وڈ فلم سائن نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے بھارت میں کسی اور منصوبے میں کام کرنے کی حامی بھری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پریانکا چوپڑا شادی سے قبل کیے گئے معاہدوں پر عمل کرکے انہیں مکمل کرنے کے بعد بھارت سے ہمیشہ کے لیے امریکا منتقل ہوجائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ پریانکا چوپڑا اپنی آنے والی فلم ’اسکائے از پنک‘ مکمل کرنے کے بعد امریکا منتقل ہوجائیں گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ پریانکا چوپڑا اور سنجے لیلیٰ بھنسالی کے درمیان بھی ایک ساتھ فلم کرنے کے حوالے سے مذاکرات چل رہے تھے، تاہم وہ مکمل نہیں ہو پائے اور اب پگی چوپس بھارت اور بولی وڈ کو خیرباد کہنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: نک سے شادی کے بعد پریانکا کا امریکا میں 65 لاکھ ڈالر کا شاندار بنگلہ

رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا آنے والی ایکشن فلم ’ڈان تھری‘ کا بھی حصہ نہیں اور نہ ہی انہوں نے کوئی اور فلم یا دیگر بولی وڈ منصوبے میں کام کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

شادی سے پہلے ہی جوڑے نے قیمتی گھر خرید لیا تھا—فوٹو: فیس بک
شادی سے پہلے ہی جوڑے نے قیمتی گھر خرید لیا تھا—فوٹو: فیس بک

رپورٹ میں اداکارہ کے قریبی ذرائع سے بتایا گیا کہ پریانکا چوپڑا ’اسکائے از پنک‘ کی ریلیز کے بعد امریکا منتقل ہو سکتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا منتقلی کے بعد پریانکا چوپڑا بولی وڈ کو بھی خیرباد کہ دیں گی۔

خیال رہے کہ ان کی آنے والی فلم ’اسکائے از پنک‘ رواں برس کے آخر تک ریلیز کردی جائے گی۔

اس فلم میں ان کے ساتھ فرحان اختر کام کرتے نظر آئیں گے۔

اس فلم میں پریانکا چوپڑا پہلی بار ایک نوجوان لڑکی کی والدہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

نک جونس اداکارہ سے 11 سال چھوٹے ہیں—فوٹو: انٹرٹینمنٹ ٹونائٹ
نک جونس اداکارہ سے 11 سال چھوٹے ہیں—فوٹو: انٹرٹینمنٹ ٹونائٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024