• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سمیتا پاٹیل کے بیٹے اداکار پرتیک ببر نے شادی کرلی

شائع January 24, 2019
پرتیک ببر اب تک 10 کے قریب فلموں میں جلوہ گر ہوچکے—فوٹو: فلم فیئر
پرتیک ببر اب تک 10 کے قریب فلموں میں جلوہ گر ہوچکے—فوٹو: فلم فیئر

بولی وڈ میں یوں تو 2017 اور 2018 میں خوب شادیاں ہوئیں اور اطلاعات ہیں کہ رواں برس بھی چند شادیاں ہوں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رواں برس رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، ورون دھون، سشمیتاسین اور ارجن کپور کی شادیاں ہونے کا امکان ہے۔

اگرچہ فی الحال دیگر بولی وڈ اداکاروں کی شادی کی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی، تاہم بولی وڈ اداکار پرتیک ببر نے رواں برس کی پہلی شادی کرلی۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق آنجھانی اداکارہ سمیتا پاٹیل اور اداکار راج ببر کے بیٹے پرتیک ببر نے اپنی پرانی دوست ثانیہ ساگر سے ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں شادی کرلی۔

دونوں لکھنؤ میں شادی کی1فوٹو: لیٹسٹلے
دونوں لکھنؤ میں شادی کی1فوٹو: لیٹسٹلے

پرتیک ببر اور ثانیہ ساگر کی شادی کی تقریبات کا آغاز 22 جنوری کو ہوا تھا اور دونوں کی شادی کی تقریبات گزشتہ شب تک جاری رہیں۔

دونوں نے مہارا شٹر کی ہندو رسومات کے تحت شادی کی، جس میں دونوں کے اہل خانہ سمیت شوبز اور سیاست کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

پرتیک ببر اور ثانیہ ساگر نے 2018 میں ایک دہائی تک تعلقات میں رہنے کے بعد منگنی کرلی تھی، تاہم دونوں نے شادی کا اعلان نہیں کیا تھا۔

ثانیہ ساگر فلم ساز ہیں—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
ثانیہ ساگر فلم ساز ہیں—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

پرتیک ببر بولی وڈ کے وہ پہلے شخص بن گئے جنہوں نے 2019 میں پہلی شادی کی، خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کے بعد دیگر شخصیات بھی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

پرتیک ببر نے 2008 سے ’جانے تو یا جانے نا‘ سے کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے ’دھوبی گھاٹ، ایک دیوانہ تھا اور آکرشن‘ جیسی فلموں میں بھی جوہر دکھائے۔

دونوں نے گزشتہ برس منگنی کی تھی—فوٹو: فلم فیئر
دونوں نے گزشتہ برس منگنی کی تھی—فوٹو: فلم فیئر

جلد ہی پرتیک ببر کی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’براہمسٹرا‘ بھی ریلیز ہوگی، علاوہ ازیں وہ چھچھورے میں بھی نظر آئیں گے۔

پرتیک ببر آنجھانی اداکارہ سمیتا پاٹیل کے بیٹے ہیں، اداکارہ انہیں جنم دینے کے کچھ دن بعد ہی چل بسی تھیں۔

پرتیک ببر کے والد اداکار راج ببر نے سمیتا پاٹیل کے انتقال کے بعد اداکارہ نادرہ ببر سے دوسری شادی کی، جس سے انہیں 2 بچے ہیں۔

اداکار آریان ببر اور اداکارہ جوہی ببر بھی راج ببر کے بچے ہیں اور دونوں پرتیک ببر کے سوتیلے بہن بھائی ہیں۔

شادی میں دونوں کے اہل خانہ سمیت شوبز اور سیاسی شخصیات نےبھی شرکت کی—فوٹو: فلم فیئر
شادی میں دونوں کے اہل خانہ سمیت شوبز اور سیاسی شخصیات نےبھی شرکت کی—فوٹو: فلم فیئر

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024