• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں شکست، سیریز برابر

شائع January 23, 2019

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

کنگز میڈ، ڈربن میں 5 میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈیوپلیسی نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی پوری ٹیم 203 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، حسن علی نے 45 گیندوں پر 3 چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ نے اننگز کا آغاز کیا تو شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ اسپیل کرتے ہوئے دونوں اوپنرز کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقی کپتان فاف ڈیو پلیسی کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔

80 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد میچ میں پاکستان کی فتح کے امکانات کافی روشن ہو گئے تھے لیکن فلکوایو اور ڈوسن نے پاکستان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستانی کپتان اور باؤلرز کے ہر حربے کو ناکام بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کیا۔

ڈوسن نے 80 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فلکوایو کو 4 وکٹیں اور 69 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جنوبی افریقہ کے ڈوآنے اولیویر ایکشن میں نظر آرہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
جنوبی افریقہ کے ڈوآنے اولیویر ایکشن میں نظر آرہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
حسن علی نے 45 گیندوں پر 3 چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے — فوٹو: اے ایف پی
حسن علی نے 45 گیندوں پر 3 چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے — فوٹو: اے ایف پی
پاکستانی باؤلر جنوبی افریقی اوپنر ہاشم آملہ کو آؤٹ کرنے کے بعد خوش نظر آرہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
پاکستانی باؤلر جنوبی افریقی اوپنر ہاشم آملہ کو آؤٹ کرنے کے بعد خوش نظر آرہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
80 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد میچ میں پاکستان کی فتح کے امکانات کافی روشن ہو گئے تھے — فوٹو: اے ایف پی
80 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد میچ میں پاکستان کی فتح کے امکانات کافی روشن ہو گئے تھے — فوٹو: اے ایف پی
فلکوایو اور ڈوسن نے پاکستان کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا — فوٹو: اے ایف پی