ڈونلڈ اور میلانیا ٹرمپ بدترین اداکاری کے لیے نامزد

شائع January 22, 2019
دونوں پہلی بار اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے ہیں—فوٹو: بزنس انسائڈر
دونوں پہلی بار اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے ہیں—فوٹو: بزنس انسائڈر

اگرچہ فلمی دنیا کے لیے سب سے معتبر ایوارڈ کا اعزاز ’آسکر‘ کو جاتا ہے، جسے حاصل کرنا تقریبا ہر اداکار کی خواہش ہوتی ہے۔

تاہم فلمی دنیا کے اس معتبر ترین ایوارڈ کے مقابلے میں دیے جانے والے ’گولڈن ریسبیری ایوارڈ‘ کو بھی اہم ترین ایوارڈ سمجھا جاتا ہے۔

اور اس بار اس ایوارڈ کے لیے انتظامیہ نے اداکاروں کے ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کو بھی نامزد کیا ہے۔

یہ ایوارڈ دراصل ان اداکاروں، ہدایت کاروں اور فلموں کو دیا جاتا ہے، جنہیں آسکر انتطامیہ نظر انداز کردیتی ہے۔

39 ویں گولڈن ریسبیری ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا اور حیران کن طور پر اس بار بدترین اداکار کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ اور بدترین معاون اداکارہ کے لیے ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کو نامزد کردیا گیا۔

دونوں پہلے شوبز سے وابستہ تھے—فوٹو: ڈیلی میل
دونوں پہلے شوبز سے وابستہ تھے—فوٹو: ڈیلی میل

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گولڈن ریسبیری ایوارڈ کی جیوری نے بدترین اداکاروں کی کیٹیگری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی نامزد کردیا۔

ساتھ ہی جیوری نے امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو بھی معاون بدترین اداکارہ کی کیٹیگری کے لیے نامزد کیا۔ جیوری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دستاویزی فلم ’ڈیتھ آف نیشن‘ اور ’فارن ہائٹ 11/9‘ میں نظر آنے پر بدترین اداکار کے لیے نامزد کیا۔

ان دستاویزی فلموں میں سابق امریکی صدر ابراہم لنکن سے لے کر ڈونلڈ ٹرمپ تک کے صدور کو درپیش چیلنجز پر بحث کرنے سمیت ان کی پالیسیوں اور کارکردگی پر بات کی گئی تھی۔

’فارن ہائٹ 11/9ِ‘ میں نائن الیون حملوں کے بعد کے تناظر کے موضوعات پر بحث کی گئی تھی۔

’ڈیتھ آف نیشن‘ اور’فارن ہائٹ 11/9ِ‘ کو 2018 میں ریلیز کیا گیا تھا اور ڈونلڈ ٹرمپ خود ان دستاویزی فلموں میں نظر آئے تھے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں ایوارڈ جیتنے میں کامیاب جائیں گے—فوٹو: اسٹیمٹ
خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں ایوارڈ جیتنے میں کامیاب جائیں گے—فوٹو: اسٹیمٹ

اسی طرح ان کی اہلیہ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو بدترین معاون اداکارہ کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔

امریکی خاتون اول کو ’فارن ہائٹ 11/9ِ‘ میں نظر آنے پر بدترین معاون اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا۔

’گولڈن ریسبیری ایوارڈ‘ کے لیے نامزد افراد کو آئندہ ماہ فروری کے اختتام کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا بدترین اداکار بننے کے لیے جن سے مقابلہ ہے، ان میں جونی ڈیپ، ول فریل، جوہن تروولٹا اور بروس ولز‘ شامل ہیں۔

میلانیا ٹرمپ نے ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا—فوٹو: پاپ شگر/ریڈٹ
میلانیا ٹرمپ نے ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا—فوٹو: پاپ شگر/ریڈٹ

اسی طرح میلانیا ٹرمپ کا مقابلہ کائلن کنوے، مارشیا گے ہارڈن، کیلی پریسٹن اور جاز سنکلیئر‘ سے ہوگا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ ہی بدترین اداکار اور اداکارہ کا ایوارڈ لینے میں کامیاب جائیں گے۔

’گولڈن ریسبیری ایوارڈز‘ کو ’ریزی ایوارڈ‘ بھی کہا جاتا ہے، اس کی تقریب ہر سال فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ شو ’آسکر‘ سے ایک دن قبل منعقد کی جاتی ہے۔

رواں برس اس ایوارڈ کی تقریب 23 فروری کو منعقد کی جائے گی۔

ایوارڈ تقریب 23 فروری کو ہوگی—فوٹو: ڈبلیو میگزین
ایوارڈ تقریب 23 فروری کو ہوگی—فوٹو: ڈبلیو میگزین

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025