• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بولی وڈ اداکارہ دوسری مرتبہ ماں بننے کو تیار

شائع January 22, 2019

بولی وڈ اداکارہ ہیما مالنی کی بیٹی اداکارہ ایشا دیول نے سوشل میڈیا پر دلچسپ انداز میں اپنے دوسری مرتبہ حاملہ ہونے کی خبر کا اعلان کردیا۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پہلی بیٹی کی ایک تصویر شیئر کی، جس کے ساتھ لکھا تھا کہ ’میں جلد بڑی بہن بننے جارہی ہوں‘۔

ایشا دیول کا یہ انداز دلچسپ تو تھا لیکن منفرد نہیں، جس کی وجہ یہ ہے کہ ان سے قبل کوئی اور اس طرح اپنے حاملہ ہونے کی خبر کو شیئر کرچکا ہے۔

مزید پڑھیں: شاہد اور میرا دوسری بار والدین بننے کو تیار

خیال رہے کہ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے گزشتہ سال اپنے دوسری مرتبہ حاملہ ہونے کی خبر کو مداحوں سے اس ہی طرح شیئر کیا تھا۔

میرا راجپوت نے اپنی بیٹی میشا کی تصویر شیئر کی تھی جس پر بتایا تھا کہ وہ بڑی بہن بننے جارہی ہے۔

View this post on Instagram

❤️

A post shared by Shahid Kapoor (@shahidkapoor) on

ایشا دیول کی شادی 2012 میں بزنس مین بھارت تختانی کے ساتھ ہوئی، ان دونوں کی پہلی بیٹی رادھیا 2017 میں پیدا ہوئی۔

اداکارہ کے دوسری مرتبہ ماں بننے کی خبر سامنے آنے کے بعد ساتھی اداکارہ سلینا جیٹلی نے انہیں سب سے پہلے مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشا دیول خاندانی روایتوں کی پیروکار نکلیں

یاد رہے کہ حال ہی میں ایشا دیول نے اپنے خاندان کی تین نسلوں کی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ، ان کی والدہ اور بیٹی موجود ہے۔

ایشا دیول دھوم اور نو انٹری جیسی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

اداکارہ آخری مرتبہ شارٹ فلم ’کیک واک‘ میں کام کرتی نظر آئیں تھی۔

View this post on Instagram

Happy birthday papa ♥️

A post shared by Esha Deol (@imeshadeol) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024