• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’ہیر مان جا‘ علی رحمٰن اور حریم فاروق کی رومانوی کہانی

شائع January 21, 2019
دونوں نے ایک ساتھ فلم پرچی میں بھی کام کیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
دونوں نے ایک ساتھ فلم پرچی میں بھی کام کیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان اداکار علی رحمٰن خان اور حریم فاروق بہت جلد ایک ساتھ فلم ہیر مان جا میں کام کرتے نظر آئیں گے، تاہم یہ دونوں اپنے پروجیکٹ کے حوالے سے بالکل خاموش رہے۔

چند ماہ قبل اس فلم کا ایک پوسٹر بھی سامنے آیا تھا، جسے دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا تھا کہ یہ فلم ہولی وڈ فلم ’رن اوے برائڈ‘ سے متاثر ہے، تاہم اداکار علی رحمٰن خان نے اس حوالے سے بھی کچھ شیئر نہیں کیا تھا۔

تاہم اب ان دونوں اداکاروں نے آخر کار ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ آنے والی فلم پچھلے پروجیکٹس سے کافی مختلف ہوگی، انہوں نے اسے سائن کیوں کیا اور فلم میں ان کے کردار کیا ہوں گے۔

حریم فاروق کا کہنا تھا کہ ’ناظرین کو فلم میں رومانس، کامیڈی سب دیکھنے کو ملے گا، یہ نئی کہانی اور نئے کرداروں پر مبنی ہے‘۔

مزید پڑھیں: حریم فاروق کی نئی مزاحیہ فلم ’پرچی‘

یاد رہے کہ یہ دونوں اداکار 2017 کی فلم ’پرچی‘ میں اہم کردار نبھا چکے ہیں، تاہم حریم فاروق نے بتایا کہ نئی فلم پرچی سے مختلف ہوگی۔

علی رحمٰن خان نے بتایا کہ ’فلم کی کہانی رومانوی کامیڈی ہے اور میں پہلی مرتبہ کسی فلم میں مرکزی رومانوی کردار نبھانے جارہا ہوں، میں زیادہ کچھ نہیں بتاسکتا، بس اتنا یقین ہے کہ شائقین کو یہ فلم اور ہمارے کردار بےحد پسند آئیں گے‘۔

اپنے کردار کے حوالے سے حریم فاروق نے بتایا کہ ’اس فلم میں میں ہیر کا کردار نبھارہی ہوں جو ٹیکسٹائل ڈیزائنر ہے‘۔

دونوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی فلم میں کئی اور نامور اداکار سپرائز انٹری دیں گے۔

’ہیر مان جا‘ عید الضحیٰ پر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024