• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

فیس بک میسینجر میں خاموشی سے بڑی تبدیلی کردی گئی

شائع January 19, 2019
میسینجر میں تبدیلی کا اعلان پہلے ہی کردیا گیا تھا—فوٹو: اینڈرائڈ ہیڈ لائن
میسینجر میں تبدیلی کا اعلان پہلے ہی کردیا گیا تھا—فوٹو: اینڈرائڈ ہیڈ لائن

فیس بک انتطامیہ نے اس وقت دنیا بھر میں مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن ’میسینجر‘ پر گزشتہ ہفتے خاموشی سے تبدیل کرکے کئی لوگوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔

اگرچہ آپ بھی فیس بک میسینجر کے صارفین ہیں تو آپ کے میسینجر پر بھی یہ تبدیلی آئی ہوگی اور اگر اتفاق سے کسی صارف کا میسینجر اپ ڈیٹ نہیں ہوا تو پریشانی کی کوئی بات نہیں جلد ہی ان کا بھی میسینجر ازخود اپ ڈیٹ ہو جائے گا۔

جی ہاں، فیس بک میسینجر انتظامیہ نے ایک بار پھر میسینجر کا ڈیزائن تبدیل کرکے اسے صارفین کے استعمال کے لیے مزید آسان بنادیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک میسنجر مکمل طور پر بدل گیا

اگرچہ فیس بک میسینجر پر گزشتہ 2 سال سے نئے اور بہترین فیچرز متعارف کرائے جانے کا سلسلہ جاری تھا، تاہم اب اس ایپلی کیشن کے ہوم پیج کو سب کے لیے مزید آسان اور بہتر بنایا گیا ہے۔

نئی تبدیلی سے صارفین کو آسانی ہوگی، انتظامیہ—اسکرین شاٹ
نئی تبدیلی سے صارفین کو آسانی ہوگی، انتظامیہ—اسکرین شاٹ

فیس بک میسینجر پر حال ہی میں کی جانے والی تبدیلی کا اعلان مئی 2018 میں کیا گیا تھا اور اکتوبر 2018 میں میسینجر میں کئی واضح تبدیلیاں کرکے اسے بلکل تبدیل کردیا گیا تھا۔

تاہم اب اسے مزید تبدیل کرکے صارفین کے لیے آسانی کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: فیس بک میسنجر صارفین کا بڑا درد سر ختم ہونے کے قریب

اب فیس بک میسینجر صارفین موصول ہونے والے پیغامات کو واضح انداز میں پڑھنے سمیت آن لائن افراد کو جلد سرچ کر سکیں گے۔

نیا ڈیزائن جلد تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا، کمپنی—فوٹو: موبائل سیرپ
نیا ڈیزائن جلد تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا، کمپنی—فوٹو: موبائل سیرپ

ساتھ ہی نئی تبدیلی کے ساتھ صارفین گیمز اور معروف پیجز کو بھی ماضی کے مقابلے آسانی سے سرچ کر سکیں گے۔

فیس بک انتطامیہ کے مطابق میسینجر کو گزشتہ ہفتے تبدیل کردیا گیا تھا اور اس کا اپڈیٹ ورجن گوگل پلے اسٹور سمیت تمام اسٹورز پر دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک میسنجر کے 8 ' خفیہ فیچر'

ساتھ ہی انتطامیہ کا کہنا تھا کہ فیس بک میسینجر ازخود اپڈیٹ ہو جائے گا، تاہم فوری طور پر تمام صارفین کے پاس میسینجر کا نیا ورژن دستیاب نہیں ہوگا۔

فیس بک میسینجر انتطامیہ کے مطابق آئندہ ہفتے تک دنیا بھرمیں تمام صارفین میسینجر کا نیا ورژن استعمال کر سکیں گے۔

فیس بک میسینجر کے نئے ورژن پر فوری طور پر امریکا، یورپ، وسطی و جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک کے زیادہ تر صارفین کو رسائی حاصل ہوچکی ہے۔

تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ دنیا کے چند ممالک کے کچھ صارفین تک میسینجر تاحال اپ ڈیٹ نہیں ہوا، لیکن جلد ہی تمام صارفین ایپلی کیشن کا نیا ورژن استعمال کرنے کے اہل ہو جائیں گے۔

فیس بک میسینجر پر گزشتہ 2 سال سے تبدیلیاں متعارف کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے—فوٹو: شٹر اسٹاک
فیس بک میسینجر پر گزشتہ 2 سال سے تبدیلیاں متعارف کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے—فوٹو: شٹر اسٹاک

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024