• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا کو شادی کے لیے گھر کی تلاش

شائع January 19, 2019
اب دونوں اداکار کھلے عام ملتے نظر آتے ہیں—اسکرین شاٹ/یوٹیوب
اب دونوں اداکار کھلے عام ملتے نظر آتے ہیں—اسکرین شاٹ/یوٹیوب

بولی وڈ کے ’غنڈے‘ ارجن کپور اور ’بدنام‘ گرل ملائیکا اروڑا کے درمیان گزشتہ برس سے تعلقات کی چہ مگوئیاں ہیں۔ اگرچہ دونوں نے واضح طور پر ایک دوسرے سے تعلقات کا اعتراف نہیں کیا، تاہم دونوں ذو معنی الفاظ میں مختلف مواقع پر ایک دوسرے سے محبت کا اقرار کر چکے ہیں۔

رپورٹس تھیں کہ دونوں کے درمیان 2017 میں ہی تعلقات استوار ہوگئے تھے، تاہم خود سے 11 سال بڑی عمر کی اداکارہ سے تعلقات استوار کرنے پر ارجن کپور کے والد بونی کپور ان سے خفا تھے۔

تاہم بعد ازاں ارجن کپور بھی بیٹے کی خوشی کےلیے راضی ہوگئے اور انہوں نے بیٹے کو اداکارہ سے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے گرین سگنل دے دیا۔

گزشتہ برس کے آخر میں ارجن کپور اپنی بہن جھانوی کپور کے ساتھ کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں شریک ہوئے تھے، جہاں انہوں نے ملائیکا اروڑا کا نام لیے بغیر اعتراف کیا تھا کہ وہ کسی کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی سابق بھابھی ملائیکا اروڑا اور ارجن کپور میں نزدیکیاں؟

مختلف بھارتی میڈیا رپورٹس میں ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا کے قریبی ذرائع سے یہ خبریں دی گئیں کہ دونوں کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور وہ 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

ملائیکا اروڑا نے مئی 2017 میں سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے طلاق لے لی تھی—فائل فوٹو: ڈی این اے انڈیا
ملائیکا اروڑا نے مئی 2017 میں سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے طلاق لے لی تھی—فائل فوٹو: ڈی این اے انڈیا

اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ دونوں نے شادی کے لیے ایک محل نما گھر کی تلاش شروع کردی.

انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں ایک اور شوبز خبر رساں ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جوڑے کے قریبی ذرائع کے مطابق دونوں نے شادی کے لیے گھر کی تلاش شروع کردی۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں رواں برس ہی شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاہم زندگی کے اہم ترین فیصلے سے قبل دونوں ایک شاندار گھر بنانا چاہتے ہیں۔

دونوں کے متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا—فوٹو: ڈی این اے انڈیا
دونوں کے متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا—فوٹو: ڈی این اے انڈیا

جوڑے کے قریبی ذرائع کے مطابق ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا نے جائداد کی خرید و فروخت کرنے والے ایک ادارے سے گھر کے لیے رابطہ بھی کیا ہے اور امکان ہے کہ جلد ہی انہیں گھر مل جائے گا۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گھر ملتے ہی دونوں کی جانب سے شادی کا اعلان سامنے آئے گا۔

مزید پڑھیں: ملائیکا اور ارجن شادی سے قبل ایک دوسرے کو آزمانے کے خواہاں

چہ مگوئیاں ہیں کہ دونوں رواں برس کے اختتام سے قبل ہی نئی زندگی شروع کریں گے، تاہم اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

دونوں کے درمیان 2017 سے تعلقات کی چہ مگوئیاں ہیں—فائل فوٹو: لیٹسٹلے ڈاٹ کام
دونوں کے درمیان 2017 سے تعلقات کی چہ مگوئیاں ہیں—فائل فوٹو: لیٹسٹلے ڈاٹ کام

دوسری جانب بھارتی میڈیا میں یہ اطلاعات بھی ہیں کہ ارجن کپور کی جانب سے اپنی سابق بھابھی کے ساتھ تعلقات استوار کیے جانے کے بعد سلمان خان نے اداکار سمیت ان کے والد بونی کپور پر اپنے گھر آنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارجن کپور خود سے 11 سال بڑی ملائیکا اروڑا سے شادی کرنے کو تیار

اگرچہ اس خبر کی بھی تصدیق نہیں ہوسکی، تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اس بات پر ناراض ہیں کہ ارجن کپور نے ان کی سابق بھابھی اور خود سے 11 سال بڑی عمر کی خاتون سے تعلقات استوار کیے۔

اس سے قبل یہ بھی خبریں تھی کہ بونی کپور نے اپنے بیٹے ارجن کپور کو یہ پہلے ہی بتادیا تھا کہ ملائیکا اروڑا دبنگ ہیرو سلمان خان کی سابق بھابھی ہیں اور ان سے تعلقات ان کے کیریئر کے لیے نقصان دہ بھی ہو سکتے ہیں، تاہم ارجن کپور نے والد کی ایک نہ مانی۔

خیال رہے کہ ملائیکا اروڑا نے ارجن کپور سے تعلقات سے قبل سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے شادی کر رکھی تھی، جن سے انہیں ایک 14 سالہ بیٹا بھی ہے۔

ارباز خان اور ملائیکا اروڑا نے 1998 میں شادی کی تھی، تاہم دونوں 2016 میں الگ ہوگئے اور دونوں کے درمیان 2017 میں باقاعدہ طلاق ہوگئی۔

ملائیکا عمر میں ارجن سے 11 سال بڑی ہیں—اسکرین شاٹ/یوٹیوب
ملائیکا عمر میں ارجن سے 11 سال بڑی ہیں—اسکرین شاٹ/یوٹیوب

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024